اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 197

197 تقریر حضرت امیرالمومنین خلیفه مسیح الثانی رضی الله عنه مندرجہ ذیل تقریر حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالی نے ۲۲۔مارچ ۱۹۲۷ء کو فرمائی جبکہ لجنہ اماءاللہ نے صوفی غلام محمد صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ کو ماریشس سے بارہ سال کے بعد واپس آنے پر ایڈریس پیش کیا:۔حضور نے فرمایا:۔سب سے پہلے میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ جو ایڈریس لجنہ کی طرف سے پیش ہوا وہ اگلے ایڈریسوں سے بہت سی باتوں میں بہتر تھا۔ایک تو اس لئے کہ اُن حقیقی مطالب پر مشتمل تھا جو ایسے مواقع کے لئے ہوتے ہیں۔دوسرے اس لحاظ سے بھی کہ اس کے مطالب نہایت ہی سادہ عبارت میں بغیر کسی تکلف و بناوٹ یا غیر ضروری طوالت کے ظاہر کئے گئے ہیں۔اگر کمزوری تھی تو آواز میں۔شاید ابھی عورتوں میں یہ ہمت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ بغیر ہانے اور کانے کے مجالس میں اپنا مدعا ظاہر کر سکیں اس لئے ابھی ہمیں کچھ مدت اور انتظار کرنا پڑے گا۔میرے نزدیک جو خدام اسلام اپنے گھروں کو چھوڑ کر غیر ممالک میں جاتے ہیں جہاں وہ ہمارے قلوب میں اخلاص کی رو پیدا کرتے ہیں وہاں ایک اور بھی خیال پیدا ہونا چاہیئے اور وہ خیال بہت ضروری ہے کیونکہ اس خیال کو پیدا کر نے لئے اظہار امتنان کیا جاتا ہے وہ یہ کہ ہمارے اندر بھی وہ ہمت پیدا ہو جو ان میں ہے۔یہ غلط طریق ہے کہ ہم دُور کی چیز کو اچھا سمجھتے ہیں مگر قریب کی چیز کو نظر انداز کرتے ہیں۔یہ ہمارے نفسوں کی کاہلی ہے کہ اسے موقع نہ ملنے کے عذر میں چھپانا چاہتے ہیں ورنہ ہم اپنے قریب بھی ایسے بہت سے مواقع پاسکتے ہیں جو غیر ممالک میں جانے والے مبلغوں کو حاصل ہوئے اور جن کی وجہ سے ہم اُن کی واپسی پر اس درجہ خلوص و مسرت ظاہر کرتے ہیں۔میں عزیز بہنوں اور ممبرات لجنہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ تبلیغ کیلئے ماریشس۔یورپ اور امریکہ جانے کی ہی ضرورت نہیں بلکہ ہمارے اپنے شہروں بلکہ اپنے گھروں میں یہ سامان موجود ہے مگر افسوس ہے کہ ان مواقع کو عرصہ سے کھویا جارہا ہے۔آج میں ممبرات لجنہ کو خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ادنی اقوام کی عورتوں میں تبلیغ شروع کریں۔