اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 196

196 اور جب پی مکمل ہونے لگی تو شہرت کے اور کئی ایک سامان پیدا ہونے شروع ہو گئے۔مثلاً ایک یہ بات شہرت کا باعث بن گئی کہ ابن سعود کے لڑکے کو بلایا جائے۔چنانچہ ابن سعود نے بھی اس تحریک کو پسند کیا اور اپنے لڑ کے امیر فیصل کو جو مکہ کا گورنر ہے۔بھیجنے کا وعدہ کیا۔اب امیر فیصل کے خاص افتتاح مسجد کے لئے آنے کی خبر سے اور بھی شہرت ہونے لگی۔جب امیر فیصل ولایت پہنچا تو بیان کیا جاتا ہے کہ ہندوستان سے مولویوں نے تاریں دیں۔۔۔۔اسی طرح مصر سے بھی ہمارے خلاف آوازیں اُٹھیں۔یہ تاریں گئیں اور اُسے روک دیا گیا۔اب اس کے روکنے پر سارے برطانیہ میں اور بھی شور پڑ گیا کہ روکنے کی کیا وجہ ہوئی۔یہ کیا بات ہے کہ امیر فیصل مکہ سے چل کر جس کام کے لئے دلایت پہنچتا ہے اُس کام سے اُسے روکا جاتا ہے۔کوئی خاص راز ہوگا۔ولایت کے لوگ راز کے پیچھے بہت پڑ جاتے ہیں۔راز کو معلوم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔وہاں لوگوں میں اور بھی زیادہ ہیجان پیدا ہوا کہ چلو اس مسجد کو چل کر دیکھیں کہ جس کے افتتاح کے لئے امیر فیصل مکہ سے یہاں پہنچا اور یہاں آکر اس کے افتتاح سے رُک گیا دراصل یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کے ماتحت ہو کہ ہمارے سلسلہ کی شہرت بھی ہو جائے اور پھر احسان بھی کسی کا نہ ہو پھر وہ مسجد اتنی بابرکت ہے کہ اس کے افتتاح کے ساتھ ہی اس کی برکات ظاہر ہونی شروع ہو گئیں۔افتتاح ہی کے موقع پر چار انگریز مسلمان ہو گئے۔پھر افتتاح پر ابھی دو ہفتے ہی گزرے کہ ایک اعلئے درجہ کا تعلیم یافتہ نوجوان انگریز مسلمان ہو گیا جس نے اسلام کی تائید میں ایک نہایت ہی لطیف مضمون شائع کیا ہے۔اسی وجہ سے اُس کے باپ نے اس پر تشد د شروع کر دیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ اب وہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اسلام تو واقعہ میں پھیلنے لگا ہے۔پہلے ہمارے کام کو ایک کھیل سمجھتے تھے لیکن اب محسوس کرنے لگے ہیں کہ اسلام پھیل رہا ہے۔وہاں کا ایک اخبار لکھتا ہے کہ ہزاروں تعلیم یافتہ لوگوں کے دلوں میں محسوس ہورہا ہے کہ اب ہمیں عیسائیت کو چھوڑنا ہوگا۔اور یادر ہوں نے بھی ہمارے خلاف شور مچانا شروع کیا ہے۔۔۔۔آج ہی تار آیا ہے کہ آسٹرین حکومت کا وزیر احمدی ہو گیا ہے۔اُس نے احمدیت کا اعلان کر دیا ہے۔اور چھ اور انگریزوں نے اس ہفتہ میں احمدیت کا اعلان کیا ہے۔غرض اس افتتاح کے بعد ۱۳ بڑے بڑے آدمی سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔یہ گویا تیرہ حواری ملے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ پہلے مسیح کے ساتھ جو کچھ ہوا یہاں اسکے الٹ ہو گا۔اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ان تیرہ حواریوں میں یہودا اسکر یولی انشاء اللہ کوئی نہیں ہوگا۔( الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۴۷ صفر ۳ ۴۰)