اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 143
143 کرنے کی ضرورت ہے۔اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سکول جاری کیا گیا ہے جس کا افتتاح اس وقت کیا جا رہا ہے۔ابتدائی حالت کی وجہ سے اس کی طرف توجہ کم ہوگی مگر ابتداء میں ہر کام کے متعلق ایسا ہی ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے ہمارا دو ہائی سکول جس کی اب ایسی عظیم الشان عمارت کھڑی ہے کہ معائنہ کرنے والے انسپکٹر کہتے ہیں پنجاب بلکہ ہندوستان میں کسی سکول کی عمارت ایسی نہیں۔اس کا جب پہلے دن افتتاح ہوا تو مرزا نظام الدین صاحب کے کنوئیں کے پاس ٹاٹ بچھا کر لڑکوں کو بٹھایا گیا تھا۔پھر کچھ دن تک لڑکے مہمان خانہ میں اٹھائے گئے۔پھر ایک کچا مکان بنایا گیا۔اس کے مقابلہ میں آج عورتوں کے سکول کی ابتداء بہت اعلیٰ ہے۔یہ چوں پر جن کے سامنے میزیں میں بیٹھی ہیں وہ ناٹ پر بیٹھے تھے۔یا اپنے مکان میں بیٹھی ہیں وہ کسی کی جگہ پر بٹھائے گئے تھے۔پس گو اس سکول کی یہ بنیاد ہے مگر ہائی سکول کی بنیاد سے بہت اعلیٰ ہے۔آج یہ بنیا دا دئی معلوم ہوتی ہے لیکن اگر عور تیں شوق سے کام کریں تو جیسا کہ خدا تعالی کی سنت ہے کہ وہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور یہ صفت رحیمیت اس بات کو ظاہر کرتی ہے۔یہ سکول بھی اسی طرح ترقی کرے گا جس طرح ہمارے ہائی سکول نے کی ہے اور ایک وقت آئے گا جب اس درجہ پر پہنچ جائے گا کہ سارے ہندوستان میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں بے نظیر ہوگا۔چونکہ قادیان اُم القریٰ ہے اس لئے جس طرح یہاں کے لوگ دین میں نمونہ ہوں گے اسی طرح یہ سکول علم میں دنیا کے لئے نمونہ ہوگا۔پس اس کی ابتدائی حالت سے گھبرانا نہیں چاہئے۔اپنے وقت پر اس میں ترقی آئینگی اور اس قدر ترقی آئے گی کہ اب اس کا انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہوگا۔اور خدا تعالیٰ کے فضل کا اندازہ اس کے آنے سے ایک منٹ بھی پہلے کوئی نہیں کرسکتا۔اس امید کے ساتھ اور اس درخواست کے ساتھ کہ عورتیں ہمت اور استقلال کے ساتھ کام کریں میں اس سکول کا افتتاح کرتا ہوں۔اس کی طرف مردوں کی توجہ کو کھینچنا بھی انہیں کا کام ہوگا اور وہ اگر کوشش کریں گی تو ضرور کھینچ سکیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ماں کی چھاتیوں میں دودھ اسی وقت اترتا ہے جب بچہ روتا ہے۔یہ بیچی ہے کہ مردوں کے پاس اسباب اور اختیار ہوتے ہیں اور عورتیں بطور طعنہ کہا بھی کرتی ہیں کہ جب مرد کچھ نہ کریں تو ہم کیا کر سکتی ہیں۔مگر انہیں یا درکھنا چاہیئے کہ ماں جس قدر اپنے بچہ سے محبت رکھتی ہے اور خدا تعالی جس قدر اپنے بندہ پر مہربان ہے مرد اس سے