اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 39
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 39 فرموده 6 جنوری 2006 بمقام جلسہ گاہ قادیان عورتوں کی قربانیوں کی مثالیں حضرت خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :۔خلیفہ ایک روایت میں آتا ہے حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار نماز عید پڑھائی آپ کھڑے ہوئے اور نماز کا آغاز کیا اور پھر لوگوں سے خطاب کیا۔جب فارغ ہو گئے تو آپ منبر سے اُترے اور عورتوں میں تشریف لے گئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔آپ اس وقت حضرت بلال کے ہاتھ کا سہارا لئے ہوئے تھے اور حضرت بلال نے کپڑا پھیلایا ہوا تھا جس میں عورتیں صدقات ڈالتی جارہی تھیں۔(بخاری کتاب العيدين باب موعظة الامام النساء يوم العيد) تو یہ تھیں اس زمانے کی عورتوں کی مثالیں۔اس زمانے میں بھی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بھی ایسی عورتیں ہیں جو بے دریغ خرچ کرتی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے بھی کئی مثالیں دی ہیں۔خلافت ثالثہ میں بھی کئی مثالیں ہیں۔خلافت رابعہ میں بھی کئی مثالیں ملتی ہیں۔اب بھی کئی عورتیں ہیں جو قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، اپنے زیور اتار کر دے دیتی ہیں۔تو جب تک عورتوں میں مالی قربانی کا احساس برقرار رہے گا اس وقت تک انشاء اللہ تعالیٰ قربانی کرنے والی نسلیں بھی جماعت احمدیہ میں پیدا ہوتی رہیں گی۔یہ جو میں بار بار زور دیتا ہوں کہ نو مبائعین کو بھی مالی نظام کا حصہ بنائیں یہ اگلی نسلوں کو