اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 30
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 30 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب ہے کہ ہم تبلیغ کر رہے ہیں لیکن پھر اس کے عموماً دیکھنے میں آیا ہے تجر بہ میں آیا ہے انٹرنیٹ کے بعض ایسے نتائج ظاہر ہوتے ہیں جو کسی طرح بھی ایک احمدی بچی اور عورت کے مناسب حال نہیں ہوتے۔پھر جو بچیاں کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں پڑھ رہی ہیں وہ بغیر کسی جھجک کے شرم کے یا احساس کمتری کا شکار ہوئے اپنے بارے میں اپنی طالبات سے اسلام کے بارے میں بات چیت کریں۔اپنے بارے میں بتادیں کہ ہم کون ہیں پھر اس طرح اسلام کا تعارف ہوگا۔اگر آپ لوگوں کا رکھ رکھاؤ اور طور طریق دوسروں سے مختلف نظر آتے ہونگے تو خود بخود کبھی ہوئی طالبات جو ہیں آپ کی کالجوں اور یو نیورسٹیوں کی آپ کی طرف توجہ کریں گی۔اور یوں بات کا سلسلہ چل جائے گا۔اگر آپ کے بیگوں میں ہر لڑکی نے بیگ اٹھایا ہوتا ہے اور کافی بڑے بڑے بیگ ہوتے ہیں جماعتی لٹریچر ہو چھوٹی سی کتاب ہو اور جہاں آپ فارغ ہوں گی اس کو نکال کر اپنے سامنے رکھ لیں جو بعض سنجیدہ طالبات ہیں ان کے لئے یہ بات توجہ طلب ہوگی اور وہ آپ کو کتاب پڑھتے دیکھیں گی بات آگے بڑھانے والی ہوگی ذراسی کتاب میز پر پڑی ہوگی اسے دیکھنے کی کوشش کریں گی۔گو کہ عموماً توجہ کم دی جاتی ہے یہاں کہ رواج کے مطابق لیکن پھر بھی جو قریبی سہلیاں ہوں ان کی نظر تو بہر حال پڑ جاتی ہے۔غرض کہ بہت سے ذرائع ہیں جو اگر آپ اپنے حالات کے مطابق سنجیدگی سے سوچتے ہوئے نکالنے کی کوشش کریں تو نکل آئیں گے تبلیغ کے۔اور ایک ذریعہ تعداد بڑھانے کا نسل بڑھانے سے ہے جو اللہ کے فضل سے جماعت میں چل ہی رہا ہے۔اللہ کرے سب بچیوں کی شادیاں ہو جا ئیں اور ان کو نیک سلجھے ہوئے خاوند بھی مل جائیں جو احمدیت کی تعلیم پر عمل کرنے والے بھی ہوں تو دونوں مل کر جہاں پر سکون زندگی بسر کرنے والے ہوں وہاں دین کی خدمت کے مواقع بھی ان کو ملتے رہیں اور تبلیغ کے کام کو بھی آگے بڑھانے والے ہوں۔اور آئندہ نسلوں میں بھی احمدیت کی جاگ لگتی چلی جائے ایک درد ہوا ایک لگن ہو ہر احمدی کے دل میں ہر مرد اور ہر عورت کے دل میں کہ ہم نے اس چھوٹے سے براعظم کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں لانا ہے۔اور اگر ہماری عورتیں اور بچیاں یہ پختہ ارادہ کر لیں تو انشاء اللہ تھوڑے عرصہ میں آپ دیکھیں گی کہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔اور آپ لوگوں کے active ہونے کی وجہ سے یعنی عورتوں کے active ہونے کی وجہ آپ دیکھیں گی کہ مرد بھی میدان عمل میں اتر آئیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ نے ذیلی تنظیموں اور خاص طور پر لجنہ کی تنظیم کو جاری اس