اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 29 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 29

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 29 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب چاہئے ،شامل ہونا چاہئے۔اس کے پروگرام بنا ئیں۔لوگوں کو اسلام کے محاسن اور خوبیاں بتائیں۔اپنی حالتوں میں عملی تبدیلیاں پیدا کریں جب یہ عملی تبدیلی پیدا کریں گی تو ایک طبقہ جس سے آپ کا واسطہ ہے خودبخود آپ کی طرف کھنچا چلا آئے گا انشاء اللہ۔یہاں مردوں کی طرح یہاں عورتوں میں بھی دو قسم کے طبقات ہیں مردوں میں تو شاید ایسے طبقے کی تعداد بہت تھوڑی ہو جو باہر نہ نکلتے ہوں اور اپنے ماحول میں کسی قسم کی واقفیت نہ رکھتے ہوں یا زبان نہ جاننے کی وجہ سے اپنا مد عا صحیح طور بیان نہ کر سکتے ہوں لیکن عورتوں میں جو خاص طور پر بڑی عمر کی عورتیں ہیں ان کی تعداد میرے خیال میں کافی زیادہ ہے جو اس ملکم وغیرہ کے لئے یہاں آئیں لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے جن کو یہاں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔اور اس وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا اسائکم وغیرہ کے لئے آئیں ان کو زبان کے اختلاف کی وجہ سے اپنا مدعا دوسروں تک پہنچانے میں دقت ہے۔کچھ علم بھی ہے اگر تو صحیح طرح اپنا مؤقف پیش نہیں کر سکتیں۔تو بہر حال ایک تو ایسی عورتیں یہاں کی جن کا میں نے ذکر کیا کہ صحیح طرح اپنا موقف بیان نہیں کر سکتیں یہاں کی بڑی بوڑھی عورتوں سے تعلق پیدا کریں رابطے پیدا کریں اس سے گو کچھ عرصے تک وقت تو ہوگی لیکن آہستہ آہستہ یہ اعتماد پیدا ہو جائے گا کہ کس طرح بات کرنی ہے پھر کوئی لٹریچر دے کر یا کوئی کیسٹ لے کر اپنے فنکشنز میں بلا کر ان سے رابطے بڑھاتی چلی جائیں۔اور یہ دوستیاں جو ہیں پھر بڑھیں گی پھر آگے مزید راستے پیدا کریں گی۔مزید راستے بھی کھلیں گے۔دنیا میں کئی جگہ لوگوں نے زبان نہ جاننے کے باوجو لٹریچر سے کیسٹ سے ایسے رابطے پیدا کئے جو بعضوں کے لئے قبول احمدیت کا باعث بنے۔تو اس طرح سے کم از کم آپ کی طرف سے احمدیت کا پیغام تو ہر جگہ پہنچ جائے گا۔کیسٹ سے اور لٹریچر سے چاہے زبان نہ بھی آتی ہو۔دوسرا طبقہ یہاں کا یہاں کی پلی بڑھی بچیاں ہیں یا پڑھی لکھی عورتیں ہیں ان کو تو زبان کی آسانی ہے لجنہ کے تبلیغ کے شعبہ کو چاہئے کہ ایسی عورتوں اور بچیوں کی ٹیمیں بنائیں اور ان کو تبلیغ کے لئے استعمال کریں لیکن ایک بات واضح طور پر ذہن میں رکھنی چاہئے کہ لڑکیوں کے تبلیغی رابطے صرف لڑکیوں سے ہونے چاہئیں یا عورتوں سے ہونے چاہئیں۔بعض لوگوں کے رابطے انٹرنیٹ کے ذریعے سے تبلیغ کے ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کے تبلیغی رابطے بھی صرف لڑکیوں اور عورتوں سے رکھیں۔مردوں کا جو حصہ ہے تبلیغ کا وہ مردوں کے حصے رہنے دیں۔کیونکہ اس میں بعض دفعہ بعض قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔کہا تو یہی جا رہا ہوتا