اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 150
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 150 خطبہ جمعہ فرموده 16 نومبر 2007 پر عزیز اور حکیم کے الفاظ استعمال کر کے اس طرف توجہ دلا دی کہ یا درکھو عورتوں پر جو فوقیت تمہیں ہے اس سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانا کیونکہ وہ عزیز خدا تمہارے اوپر ہے۔تمہارے سارے عمل دیکھ رہا ہے۔اس کی حکومت ہے۔اس کی تم پر نظر ہے۔تم اپنے اہل سے غلط سلوک کر کے پھر اس کی پکڑ میں آؤ گے۔پس اپنی حاکمیت کو ، اپنی فوقیت کو عورتوں پر اس حد تک جتاؤ جہاں تک تمہیں اجازت ہے اور اپنے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی توجہ رکھو۔اور اگر ان باتوں کو مد نظر رکھو گے تو پھر اس حکیم خدا کی حکمت سے بھی فائدہ اٹھاؤ گے جس نے تمہیں فوقیت دی ہے۔پس یہ کامل غلبہ والے اور حکمت والے خدا تعالیٰ کے احکامات ہیں جن سے معاشرہ کا امن قائم ہوتا ہے۔گھروں کا سکون قائم ہوتا ہے۔نیکیاں پھیلتی ہیں۔اس پر حکمت تعلیم کا حسن دوبالا ہو کر پھیلتا چلا جاتا ہے۔لیکن اگر ان باتوں کی طرف توجہ نہیں ہوگی تو جہاں معاشرے کا امن برباد ہوگا وہاں ایسا شخص پھر اس عزیز اور غالب خدا کی پکڑ میں بھی آئے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر حکمت تعلیم کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔“