اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 108
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 108 جلسہ سالانہ جرمنی 2007 مستورات سے خطاب کسی حکم پر عمل نہ کر کے میں نافرمان نہ بن جاؤں۔پس ان ملکوں میں رہ کر جہاں آپ کے مالی حالات بہتر ہوئے ہیں، اس سوچ کے ساتھ زندگی گزاریں کہ اللہ کی شکر گزار بندی بنتے ہوئے میں نے اپنی زندگی نفرت سے پاک اور عاجزی سے گزارنی ہے، میں نے اپنی زندگی دکھاوے اور تصنع سے پاک اور سادگی سے گزارنی ہے، میں نے اپنی زندگی چالاکیوں سے پاک اور اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے گزارنی ہے۔جب یہ ارادہ کریں گی تو تبھی آپ کی نسلوں کی نیکیوں پر قائم رہنے کی ضمانت بھی ملے گی۔پس اے احمدی عورتو اور بچیو! اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سنوا ور مانو اور ان لوگوں کی طرح کبھی نہ بنو جو اللہ کی نصائح سن کر پھر منہ دوسری طرف پھیر لیتے ہیں۔اللہ کرے کہ ہر احمدی عورت اور ہر احمدی بچی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے مقصد کو پورا کرنے والی بنے ، خلافت سے مضبوط تعلق پیدا کرنے والی بنے اور اپنی اولاد کو بھی اپنی انتہائی کوشش اور دعا سے جماعت اور خلافت سے ہمیشہ چھٹے رہنے والا بنائے رکھے۔آمین۔اب دعا کر لیں۔