اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 90
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 00 90 لجنہ اماءاللہ بر طانیہ کی استقبالیہ تقریب 2004 سے خطاب برکات خلافت یکم مئی 2014 کو لجنہ اماءاللہ یو کےکی طرف سے سید نا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا کے مغربی افریقہ کے کامیاب اور بابرکت دورہ سے مراجعت پر ایک سادہ اور پر وقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر مکرمہ صاحبزادی فوزیہ لقمان صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ یو کے نے استقبالیہ ایڈریس میں حضور ایدہ اللہ اور حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا کی خدمت میں مغربی افریقہ کے کامیاب دورہ سے واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز دورہ میں ہم نے افریقہ کے احمدیوں کی طرف سے خلافتِ احمد یہ اور خلیفہ وقت سے محبت اور پیار کے جو نظارے دیکھے وہ قابل رشک ہیں۔افریقہ کے لوگوں کا نظم و ضبط، باوقار انداز اور ان کی والہانہ محبت کے نظارے قابل دید تھے۔ان کے سینے خدا کی محبت سے معمور اور چہرے نور ایمان سے منور نظر آتے تھے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کے پیارے مسیح و مہدی کے نمائندہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ کے وہاں آنے اور ان کے ساتھ گزرے ہوئے تمام لمحات کو اپنی محبت اور عقیدت سے امر بنا دیا۔ان کے جذبوں کی سچائی آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں سے عیاں تھی۔ان روح پرور نظاروں نے ہمارے ایمانوں کو مزید جلا بخشی۔خدا تعالیٰ کے نشانات کو ہم نے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا۔الحمدللہ۔ہماری دعا ہے کہ یہ قوم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں سے فیض پا کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی