اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 53
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 53 53 سالانہ اجتماع ہو کے 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب خلافت اور نظام جماعت کے احترام کے تقاضے تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَ الْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقِنِتِينَ وَالْقَنِتَاتِ وَالصَّدِقِينَ وَالصَّدِقَاتِ وَالصَّبِرِينَ وَالصَّبِرَاتِ وَالْخَشِعِينَ وَالْخَشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّئِمَاتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمُ وَالْحَفِظَاتِ وَالذَّكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّكِرَاتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيمًا ) (سورۃ الاحزاب : 36) یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں مسلمان اور مومن مردوں اور عورتوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ چند خصوصیات ہیں جو مسلمان اور مومن میں ہونی چاہیں۔اگر یہ خصوصیات پیدا ہو جائیں تو خدا تعالیٰ تمہیں خوشخبری دیتا ہے کہ تم سے نہ صرف مغفرت کا سلوک کرے گا بلکہ اجر عظیم سے بھی نوازے گا۔اور وہ کیا باتیں ہیں۔وہ باتیں یہ ہیں کہ فرمانبرداری کرنے والی ہوں، سچ کو اختیار کرنے والی ہوں ، سچ بولنے والی ہوں، صبر کرنے والی ہوں ، عاجزی اختیار کرنے والی ہوں، صدقہ کرنے والی ہوں، روزہ دار ہوں۔آنکھ کان منہ اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والی ہوں۔اور اللہ کا ذکر کر نے والی ہوں۔یہ دیکھیں یہ ایسی باتیں ہیں اگر کسی میں پیدا ہو جائیں اور کسی معاشرہ کی اکثریت میں پیدا ہو