اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 348 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 348

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 348 نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 2005 ء کر دوں کہ جماعت کے نظام میں جو مجلس شوری ہے مجلس شوری کا جو ایجنڈا ہے، اس کو تجویز میں دی جاتی ہیں، بحث ہوتی ہے۔یہ خلیفہ وقت کے پاس ایک رائے ہوتی ہے، ایک مشورہ ہوتا ہے۔ضروری نہیں کہ ہر مشورہ اور ہر رائے مانی جائے۔اور اگر کوئی رائے نہ مانی جائے تو بڑی خوش دلی سے ہر فردِ جماعت کو خلیفہ وقت کی رائے کو قبول کرنا چاہیے۔بعض دفعہ یہ تصور ہوتا ہے کہ کیونکہ شوریٰ میں یہ پاس ہو گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کیس کی منظوری ہوگئی اور یہ فیصلہ بن گیا۔شوری کا فیصلہ نہیں ہوتا۔شوریٰ کا مشورہ ہوتا ہے۔لیکن بہر حال پریشان نہ ہوں۔یہ جو الیکشن ہے اس بارے میں میں نے فیصلہ نہیں بدلا۔اکثریت نے شمائلہ ناگی صاحبہ کے حق میں رائے دی تھی انہی کو میں آئندہ دوسال کے لئے صدر لجنہ اماءاللہ uk مقرر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو احسن رنگ میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ سب لوگ ان سے بہترین تعاون کرنے والی ہوں۔