اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 347
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 347 نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 2005 ء کیا کام لیتی ہے اور کہاں بھیجتی ہے بلکہ بڑے ایمانی جذبے کے ساتھ اپنے آپ کو وقف کے لئے پیش کیا ہوا ہے۔اس لئے ایک تو میں اس وقت جو واقف نو بچیاں ہیں اگر یہاں بیٹھی ہوئی ہیں ان سے بھی کچھ کہتا ہوں کہ ان کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے میں ایمان بھی پیدا کریں ،سچائی بھی پیدا کریں ، عاجزی بھی پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر عمل کرنے کے لئے ان کو سمجھنے کی بھی کوشش کریں۔جب تک سمجھیں گی نہیں عمل بھی نہیں ہوسکتا۔غور کریں کہ اللہ تعالیٰ نے کیا کیا حکم دیتے ہیں، کیوں دیئے ہیں اور پھر عمل کریں۔اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ مُسلمات بھی کہلا سکیں ،مومنات بھی کہلا سکیں اور پھر عملی زندگیوں میں آکر اسلام کی خدمت کا صحیح حق ادا کرسکیں۔پس آج کی ماؤں کی بھی اور کل کی ماؤں کی بھی یہ ذمہ داریاں ہیں اور جب تک احمدی مائیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتی رہیں گی ، اپنی نسلوں میں بھی یہ روح پھونکتی رہیں گی تو نیک مائیں بھی پیدا ہوتی رہیں گی اور نیک باپ بھی پیدا ہوتے رہیں گے۔قربانیاں کرنے والی بیٹیاں بھی پیدا ہوتی رہیں گی اور قربانیاں کرنے والے بیٹے بھی پیدا ہوتے رہیں گے جو حقوق اللہ ادا کرنے والے بھی ہوں گے اور حقوق العباد ادا کرنے والے بھی ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ادا کرنے والے ہوں گے اللہ کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے والے بھی ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حکموں سے چمٹے رہنے والی ہوں۔آپ کے عمل اور آپ کی تربیت کی وجہ سے آپ کی گودوں میں پلنے والا ہر بچہ دنیائے احمدیت کا روشن چمکتا ستارہ بن جائے جو آپ کے لئے بھی قرۃ العین ہو اور جماعت کے لئے بھی۔اللہ کرے کہ آپ کے نیکیوں پر چلنے کے عمل خلیفہ وقت کو جماعت کی تربیت کی کمی کی پریشانی سے آزاد کر نے والے ہوں اور آپ میں سے ہر ایک خلیفہ وقت کا دست راست بننے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔مجلس شوری کی ایک رائے یا مشورہ ہوتا ہے ضروری نہیں کہ خلیفہ وقت اسے مانے آخر میں ایک بات میں کہنا چاہتا ہوں کل آپ کی لجنہ کی صدر کا انتخاب ہوا تھا۔ایک بات تو واضح