اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 331 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 331

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 331 خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 2005 (اقتباس) ابتدائی احمدی خواتین کی مالی قربانیوں کے جذبے خطبہ جمعہ فرمودہ 23 ستمبر 2005ء بمقام اوسلو۔ناروے (اقتباس) حضور انور ایدہ اللہ نے جماعت احمدیہ ناروے کو مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں احمدی خواتین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ: خلافت ثانیہ میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ محی الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک الی تحریک فرمائی تو ہر طبقہ نے لبیک کہا۔ایک بڑھیا جس کا گزارا بھی مشکل سے ہوتا تھا۔شاید امداد سے ہوتا تھا یا چند ایک مرغیاں رکھی ہوئی تھیں، ان کے انڈے بیچتی تھی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے پاس آئی اور عرض کی کہ میری جو یہ ایک دو مرغیاں ہیں ان کے انڈے بیچ کر یہ تھوڑے سے پیسے حضور کی خدمت میں اس تحریک کے لئے لائی ہوں۔دیکھیں اس عورت کا جذبہ جو اس نے خلیفہ وقت کی طرف سے کئی گئی تحریک میں پیچھے رہنا گوارا نہیں کیا۔یقیناً اس کے اس جذبے کی وجہ سے اس کے جو چند پیسے یا جو چند انڈے تھے خدا تعالیٰ کے نزدیک کروڑوں روپوں سے زیادہ اہمیت رکھتے تھے۔اور یہ واقعات ہر زمانے میں ہوتے ہیں۔آج بھی ایسی عورتیں ہیں جو قربانیوں کی اعلیٰ مثال قائم کرتی ہیں۔“