اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page iii

حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:۔خلافت کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ جس وقت خلیفہ کے منہ سے کوئی لفظ نکلے اس وقت سب سکیموں ، سب تجویزوں اور سب تدبیروں کو پھینک کر رکھ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب وہی سکیم یا وہی تجویز اور وہی تدبیر مفید ہے جس کا خلیفہ وقت کی طرف سے حکم ملا ہے۔جب تک یہ روح جماعت میں پیدا نہ ہواس وقت تک سب خطبات رائیگاں، تمام سکیمیں باطل اور تمام تدبیریں ناکام ہیں۔“ (خطبه جمعه 24 جنوری 1936ء مندرجه الفضل 31 جنوری 1936ء) خدا تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ پاکستان کو حضرت امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے لجنہ سے خطاب کتابی صورت میں شائع کرنے کی توفیق ملی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ یہ کوشش قبول فرمائے اور یہ کتاب پڑھنے والوں کے لئے ہر لحاظ سے با برکت کرے۔آمین اور جنہوں نے اس کام کی تکمیل کے لئے معاونت فرمائی ہے اُن کو بہترین جزا سے نوازے۔آمین