اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page ii
پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا ہم پر بے حد احسان اور فضل ہے کہ اس نے ہمیں آنحضور ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق آنے والے مسیح موعود و مہدی معہود سید نا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو پہچاننے اور ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكُ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے گر بتائے۔آپ فرماتے ہیں:۔اسلام تو یہ ہے کہ قولاً اور فعلاً خدا تعالیٰ کو اپنی ساری طاقتیں سپر د کر دی جاویں اور اس کے احکام کے آگے گردن رکھی جاوے۔اور ہر قسم کی بد راہی سے دُور رہیں۔“ ( ملفوظات جلد دوم ص:302) دد پھر فرماتے ہیں کہ :۔صل اسلام اسی کا نام ہے جو ابراہیم کو بھی کہا کہ اسلم جب ایسے رنگ میں ہو جاوے تو وہ شیطان اور جذبات نفس سے الگ ہو جاتا ہے یہانتک کہ وہ خدا کی راہ میں جان تک کے دینے میں بھی دریغ نہ کرے۔اگر جاں شاری سے دریغ کرتا ہے تو خوب جان لے کہ وہ سچا مسلم نہیں ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ بے حد اطاعت ہو اور پوری عبودیت کا نمونہ دکھاوے یہانتک کہ آخری امانت جان بھی دیدے (ملفوظات جلد سوم ص: 601) خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا اور ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے ہمارا در درکھتا ہے اور ہمارے لیے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے، اس کے شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کو سنیں ، آپ کی ہدایات کو سنیں اور ان پر عمل کریں۔