اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 282
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 282 جلسہ سالانہ یو۔کے 2005ء کے موقع پر مستورات سے خطاب (فرمودہ 30 جولائی 2005 ء بمقام رشمور امیر بینالندن) قرآن کریم کا بار بار توجہ دلانا کہ اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھو اور میری طرف آؤ جو لوگ اپنے اعمال کی فکر نہیں کرتے مرنے کے بعد ان کے اعمال کی کھیتی انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتی نیک اعمال بجالانے والوں کو اللہ اپنی مغفرت اور رحمت اور اسکی رضا کی چادر عطا فرماتا ہے جس مقصد کیلئے ہم نے مسیح موعود کو مانا آیا اس میں ہمارے قدم بڑھ رہے ہیں؟ احمدی عورت پر آئندہ نسلوں کی تربیت کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے سب سے بہتر لباس تقویٰ ہے جس سے تمہاری زینت بڑھتی ہے احمدی لڑکی اور احمدی عورت اپنے لباس میں حیا کے پہلو کو مد نظر رکھتی ہے یورپی معاشرے میں پردے کی اہمیت نہیں رہی۔احمدی عورت نے اللہ کا حکم سمجھتے ہوئے پردہ کرنا ہے ساس بہو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں کسی پر ظلم نہ ہونے دیں چھ باتوں کی ضمانت کے ساتھ جنت کی ضمانت ہے