اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 184
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 184 جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 2004ء لجنہ سے خطاب باعث بھی بن رہی ہیں۔اور اس طرح دو ہرا گناہ سہیڑ رہی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت میں فرمایا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کر کے تم گمراہی میں مبتلا ہو جاؤ گی۔ایک احمدی عورت کو معاشرے میں بہت پھونک پھونک کے قدم رکھنا ہوگا پس ایک احمدی عورت جس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت اس لئے کی ہے کہ اپنے آپ کو دنیا کی ناپاکیوں سے بچائے اور انجام بخیر ہو اور انجام بخیر کی طرف قدم بڑھائے اس کو اس معاشرے میں بہت پھونک پھونک کے قدم رکھنا ہو گا۔اپنے لباس کا بھی خیال رکھنا ہوگا اور اپنے پر دے کا بھی خیال رکھنا ہوگا ، اپنی حرکات کا بھی خیال رکھنا ہوگا ، اپنی گفتگو کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ایک بچی نے مجھے پاکستان سے لکھا کہ اگر میں جین کے ساتھ لمبی قمیص پہن لوں تو کیا حرج ہے۔اثر ہو رہا ہے نا۔تو میں تو یہ کہتا ہوں کہ جین کے ساتھ قمیص لمبی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے، کوئی برائی نہیں ہے بشرطیکہ پردے کی تمام شرائط پوری ہوتی ہوں۔لیکن مجھے یہ ڈر ہے، اس کو بھی میں نے یہی کہا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد یہ لمبی قمیص پھر چھوٹی قمیص میں اور پھر بلاؤز کی شکل میں نہ آ جائے کہیں۔تو جو کام فیشن کے طور پر ، یادیکھا دیکھی کیا جاتا ہے ان میں پھر مزید زمانے کے مطابق ڈھلنے کی کوشش بھی شروع ہو جاتی ہے۔اور پھر اور بھی قباحتیں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔پھر جب وقت آتا ہے محسوس ہوتی ہیں۔اس لئے ان راستوں سے ہمیشہ بچنا چاہئے جہاں شیطان کے حملوں کا خطرہ ہو۔آپ نے اور آپ کی نسلوں نے ایمان میں ترقی کرنی ہے اس لئے وہی راستے اختیار کریں جو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والے ہوں۔اور ذاکرات بنے کی کوشش کریں ، عابدات بنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔اپنی نمازوں کو سنوار کر ادا کرنے والی بہنیں اپنی راتوں کو بھی عبادات سے سجائیں اپنی عبادات میں با قاعدہ ہوں۔اپنی عبادات اعلیٰ معیار تک لے جانے والی ہوں اس کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والی ہوں۔اپنی نمازوں کو سنوار کر ادا کرنے والی بنیں۔اپنی راتوں کو بھی عبادات سے سجائیں۔اپنی نسلوں کو بھی اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق عمل کرنے والا بنانے کی کوشش کریں تا کہ اس زمانے کے امام کی بیعت میں شامل ہونے کا جو مقصد ہے اس کو حاصل کرنے