اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 159 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 159

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 159 جلسہ سالانہ جرمنی 2004 مستورات سے خطاب اے اللہ ہمیں اور ہماری اولادوں کو اور ہمارے خاوندوں کو ان سے بچا، ان لغویات سے بچا۔عورتوں کو خاص طور پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی ، لغو باتیں کرنے کی زیادہ عادت ہوتی ہے۔ویسے یہ مردوں کو بھی ہے۔اس سے بہر حال بچنا چاہئے۔مثلاً یہ کہ فلاں کے کپڑے ایسے ہیں، فلاں کا گھر ایسا ہے، فلاں کے بچوں کو یہ یہ گندی عادتیں ہیں، فلاں میاں بیوی کے ایسے تعلقات ہیں۔یہ ساری فضول باتیں ہیں، لغو باتیں ہیں۔اگر تو واقعی ایسے ہیں تو تمہارا کام یہ ہے کہ دعا کرو۔اللہ تعالیٰ سے مدد چاہو کہ وہ بھی ہمارے بھائی بند ہیں، وہ بھی ہماری بہنیں ہیں، اللہ تعالیٰ بہتر کرے۔اور اگر یہ یہ برائیاں ہیں، یہ خامیاں ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔اگر وہ لوگ ایسے نہیں اور یہ باتیں تم صرف باتوں کا مزہ لینے کے لئے کر رہے ہو تو یہ گناہ ہے۔اور اسلام نے عورت کا جو مقام رکھا ہے یا جس مقام کی توقع کی ہے اس کا یہ تقاضا ہے کہ ہر عورت ، خاص طور پر ہر احمدی عورت، ان لغویات اور گناہ کی باتوں سے پر ہیز کرے۔مالی قربانیوں کی اعلیٰ مثالیں پھر فرمایا جب نمازوں میں توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرو گے اور لغویات سے بھی پرہیز کرنے کی کوشش کرو گے پھر اگلا قدم زکوۃ کی ادائیگی ہے یا مالی قربانی ہے۔عورتوں پر عموماً زکوۃ فرض ہوتی ہے۔یہاں ان ملکوں میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب کشائش پیدا ہو چکی ہے۔ہر ایک نے کچھ نہ کچھ زیور بنایا ہوا ہے۔تقریباً ہر ایک پر زکوۃ فرض ہوتی ہوگی۔کیونکہ جو نصاب مقرر ہے جو ز کوۃ کے لئے شرائط ہیں ان کے مطابق تقریباً پاکستانی کرنسی میں تو ڈیڑھ تولے سونے کے برابر زیور پر زکوۃ فرض ہو جاتی ہے۔تو اس لحاظ سے ہر ایک کے پاس اتنا سونا ہوتا ہے کم از کم۔اس لئے اس پر زکوۃ ادا کرنی چاہئے یا بہر حال ہر ملک میں قیمت کا جائزہ لے کر اندازہ کر کے تو زکوۃ ادا کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ پھر اور بھی مالی قربانیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں عورتوں نے ہمیشہ مالی قربانیوں کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں اور کرتی ہیں اور اللہ کرے کہ ہمیشہ کرتی رہیں۔ایسی مثالیں جماعت میں ملتی ہیں جہاں بوڑھی عورتوں نے کسی تحریک پر حالانکہ خود وہ وظیفہ پر گزارہ کر رہی ہوتی تھیں یا چند مرغیاں پالی ہوئی ہیں کہ انڈے بیچ کر گزارہ کرتی تھیں روتی ہوئی آتی رہیں خلیفہ