اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 105 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 105

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 105 جلسہ سالانہ ہالینڈ 2004 مستورات سے خطاب والے ہوں گے، وہ جماعتی نظام سے بھی وابستہ رہنے والے ہوں گے اور اس کی پابندی کرنے والے ہوں گے۔وہ خلافت سے بھی محبت کرنے والے ہوں گے۔اور پھر اس طرح سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے ہوں گے اور اس کے فضلوں کے وارث ہوں گے۔مجھے امید ہے کہ آپ اس بنیادی نکتہ کو سمجھتے ہوئے کبھی بھی اپنی دعاؤں سے غافل نہیں ہوں گی۔یورپ کا دنیا داری کا ماحول کبھی آپ کو اپنے خدا سے غافل کرنے والا نہیں ہو گا۔آپ اپنی روایات کی حفاظت کرنے والی ہوں گی۔اور وہ روایات کیا ہیں؟۔معاشرہ میں اچھی روایات اپنا ئیں آپ مشرقی معاشرہ سے ہیں اس کی جو اچھی روایات ہیں وہ اپنا ئیں اور جو اس معاشرہ کی اچھی روایات ہیں وہ بھی اپنا ئیں۔کیونکہ اگر وہ اچھی روایات ہیں اور اسلامی تعلیم کے مطابق ہیں تو مومن کی گمشدہ چیز کی طرح وہ آپ کی چیز ہیں۔لیکن ہر روایت اپنانے والی نہیں ہوتی۔اور اگر اسی طرح اپنی روایات کی حفاظت کرتے ہوئے ، آپ اپنی عبادات کی بھی حفاظت کرنے والی ہوں گی ، آپ اپنے خاوندوں کے گھروں کی حفاظت کرنے والی ہوں گی، کیونکہ عورت اپنے خاوند کے گھر کی بھی نگران ہے اور یہ نگرانی بچوں کی تربیت سے لے کر گھر کے امور چلانے تک سب پر حاوی ہے۔خاوندوں کی کمائی کا بہترین مصرف کرنے والی ہوں گی۔اُسے جائز ضروریات پر خرچ کرنے والی ہوں گی۔ان کی کمائی کے اندر رہ کر، اپنے وسائل کے اندر رہ کر اپنے اخراجات پورے کرنے والی ہوں گی نہ کہ دوسروں کی دیکھا دیکھی اور ان کی نقل میں اپنے ہاتھوں کو بھی غیر ضروری دنیا داری کے معاملات کے لئے کھول لیں۔مردوں سے کبھی غیر ضروری مطالبات کرنے والی نہیں ہوں گی۔جائز ضروریات کے لئے آپ کا مطالبہ بھی جائز ہوگا اور مردوں کو اس کا پورا کرنا بھی ضروری ہوگا ، اور ہونا چاہئے۔ایسے مطالبے نہ ہوں جو مرد کو قرض لینے پر مجبور کر دیں اور جب ایسی صورت ہوگی اور قرض لینے کے معاملے میں ایک دفعہ یہ جھا کا ہوتا ہے کھل جائے گا تو پھر کھلتا ہی چلا جائے گا۔اور پھر اس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔قرض کی دلدل میں اگر ایک دفعہ آدمی پھنس جائے تو پھر پھنستا ہی چلا جاتا ہے۔اس لئے اپنے گھروں کو سلیقہ سے، گھڑا پے سے سنواریں۔اپنے خاوندوں کا بھی خیال رکھیں اور اپنی