اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 96 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 96

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 96 96 خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 2004 بمقام گروس گراؤ جرمنی احمدی خواتین کو زکوۃ کی ادائیگی کی طرف توجہ دینی چاہئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔۔۔۔۔جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی کا معیار بہت اعلیٰ ہے، بہت سے ایسے ہیں جو بعض اوقات اپنے اوپر بوجھ بھی ڈال کے چندے ادا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو جزا دے۔کیونکہ میں آج لازمی چندہ جات کی بات کر رہا ہوں اس لئے یہ واضح کر دوں کہ یہ جو چندہ جات ہیں ان تحریکات کی ادائیگیوں کا اثر آپ کے لازمی چندہ جات پر نہیں ہونا چاہئے۔وہ اپنی جگہ ادا کریں اور زائد تحریکات کے وعدوں کو اپنی جگہ ادا کریں۔اور پھر اللہ تعالیٰ بھی آپ پر بے انتہا فضل فرمائے گا انشاء اللہ تعالیٰ کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی راہ میں ، اس کے دین کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے لئے کس قدر خوشخبری فرمائی ہے۔ہر خوف خدا رکھنے والے کو اپنی عاقبت کی عموماً فکر ہوتی ہے کہ پتہ نہیں نہ جانے کیا سلوک ہوگا۔تو آپ نے چندہ ادا کرنے والوں کو اس فکر سے آزاد کر دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” قیامت کے دن حساب کتاب ختم ہونے تک انفاق فی سبیل اللہ کرنے والے اللہ کی راہ میں خرچ کئے ہوئے اپنے مال کے سائے میں رہیں گے“۔(مسند احمد بن حنبل )۔یعنی کہ جو بھی آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں گے قیامت کے دن تک اس کے سائے میں آپ رہیں گے۔