اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 70
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء کی۔یعنی باوجود اس کے کہ اللہ کے علم میں ہے سب کچھ لیکن ہمیں سکھانے کے لئے کائنات کا نظام جو بنایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہاں بھی باقاعدہ رپورٹوں کا نظام جاری ہے، ہر چیز ریکارڈ کی جارہی ہے یہ رپورٹ پیش کی کہ اے خدا میں نے دیکھا گزرتے ہوئے کہ ایک مجلس لگی ہوئی تھی اور وہ تیرے ذکر کی خاطر لگی ہوئی تھی۔کوئی دنیا کی لذت نہیں تھی اس میں اور کچھ لوگ نہایت خاموشی اور ادب سے اُس مجلس میں بیٹھے ہوئے تیرا ذ کر سن رہے تھے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے ان سب کو بخش دیا۔کیونکہ وہ لوگ جو میرے ذکر کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں، اُن پر میں نے جہنم کی آگ حرام کر دی ہے۔اس پر اُس فرشتے نے عرض کیا کہ اے خدا وہاں ایک مسافر بھی تھا۔جو اس نیت سے نہیں آیا تھا۔وہ سستانے کی خاطر اُس مجلس میں چند منٹ بیٹھ گیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ جو لوگ میرے ذکر کی خاطر ا کٹھے ہوتے ہیں اُن کی مجلس میں کوئی مسافر بھی بیٹھ جائے تو میں اُس کو بھی بخش دوں گا۔کیسی عظیم برکتیں ہیں اُن جلسوں کی جو محض اللہ ، اللہ کے نام کو بلند کرنے کی خاطر اور اُس کا ذکر کرنے کی خاطر منعقد کی جاتی ہیں۔ایسی مجالس میں آپ کو حاضر ہونے کا موقع ملے اور ان سے محروم ہو کر اُن لذتوں کی طرف بڑی بے صبری کے ساتھ لوٹ جائیں جو سارا سال آپ کو مہیا رہتی ہیں۔اس سے زیادہ بدقسمتی کا اور نقصان کا اورسودانہیں ہو سکتا۔اس لئے اور باتوں کو چھوڑ کر اپنی اس محرومی کی خاطر ہی اس محرومی کے احساس کی خاطر ہی جواب میں نے آپ کو دلایا ہے ، اپنے گزشتہ عمل سے تو بہ کریں اور پورے نظامِ جماعت کی پابندی کریں اور کم سے کم نئی آنے والی احمدی عورتوں کے لئے ٹھو کر تو نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اب باقی مضمون انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ کی مجالس میں جاری رہے گا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ