اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 69

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۹ خطاب ۲۶ ؍جولائی ۱۹۸۶ء پورے کرنے کے لئے باہر جانا ہے تو انکی یا ہاتھ اُٹھا کر اشارہ کرتے ہیں اور جب زیادہ لوگ ہو جائیں تو منتظمین کو یا منتظمین کے نائبین کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ دیکھ کر اُن کو اشارے سے اجازت دے دیں تا کہ اس قرآنی تعلیم پر پوری طرح عمل درآمد ہو۔اگر اس تعلیم پر آپ عمل کرتیں تو جب تک یہ جلسہ ختم نہ ہو جاتا اُس وقت تک آپ یہاں بیٹھی رہتیں۔تکلیف سمجھتیں ، تب بھی بیٹھی رہتیں۔دکھ مجھتیں ، تب بھی بیٹھی رہتیں لیکن امر واقعہ یہ ہے، کہ جو تقریریں کل ہوئی ہیں میرے آنے کے بعد ، مجھے جلسے میں پہلی دفعہ، کیونکہ ٹیلی ویژن کا انتظام میرے گھر میں بھی موجود ہے، ( کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن ) Closed Circuit Television ، ا ، مجھے وہ دیکھنے کا موقع ملا ، سننے کا موقع ملا اور میں نے بہت لطف اُٹھایا۔ہر تقریر اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ پیمانے کی تھی۔زیادہ سے زیادہ ، آپ میں سے بعض کو، جو پاکستان سے تشریف لائی ہیں، یہ ایک جائز جواز پیش کرنے کا یعنی اُن کے نزدیک جائز جواز پیش کرنے کا موقع مل سکتا تھا کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی۔امر واقعہ یہ ہے، کہ آپ نے دیکھا نہیں کہ جب تک یہ نظام تر جمانی کا ہم نے شروع نہیں کیا، یہ دو تین سال کی پیداوار ہے، اس سے پہلے تک تمام غیر ملکی جو جلسہ سالانہ پر آیا کرتے تھے۔بعض دفعہ چھ چھ گھنٹے ، بعض دفعہ آٹھ آٹھ گھنٹے اُس حالت میں بھی بیٹھے رہتے تھے کہ ایک لفظ بھی نہیں سن سکتے تھے اور نہایت خاموشی سے بیٹھے رہتے تھے اور نہایت ادب اور احترام کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے۔اگر چودہ سو سال پہلے کا اُسوہ آپ کو یاد نہیں رہا تو یہ اُسوہ جو آج کے بیرونی احمدی زندہ کر رہے ہیں، اُس اُسوے سے ہی آپ نصیحت پکڑ لیتیں۔اگر غیر ملکوں سے آنے والے کوئی چین، کوئی جاپان، کوئی کو ریا، کوئی انگلستان، کوئی یورپ کے دوسرے ممالک، کوئی امریکہ سے، دور دراز سے آئے ہوئے احمدی ، ایک لفظ سمجھے بغیر ، نہایت عمل اور محبت کے ساتھ ، پورے وقت جلسے میں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ سمجھنے کے باوجود سنتے رہتے ہیں، تو پاکستان کی تربیت یافتہ احمدی خواتین اور ان کی نئی نسلیں، یہ کیوں ایسا نہیں کر سکتیں؟ سنیں اور یاد رکھیں ! کہ آنحضرت ﷺ آپ کو ایک خوشخبری دے رہے ہیں۔اُس خوشخبری سے آپ محروم نہ رہیں۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جن مجالس میں اللہ کا ذکر چلتا ہو، وہاں خدا کی خاص برکتیں نازل ہوتی ہیں۔یہاں تک آپ نے فرمایا کہ خدا کے فرشتے جو پہرے دیتے ہیں، یعنی مختلف اوقات میں مختلف امور کی نگرانی کرتے ہیں اور باقاعدہ جس طرح اس دنیا میں رپورٹوں کا نظام جاری ہے، روحانی دنیا میں بھی ایک رپورٹوں کا نظام جاری ہے۔وہ اپنی رپورٹیں خدا کے حضور پیش کرتے ہیں۔ایک مجلس کی رپورٹ ایک فرشتے نے اس طرح پیش