اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 695 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 695

حضرت طلیقہ آسع الرابع کے مستورات سے خطابات ۲۹۵ امسیح خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین کو اس دُعا سے دم کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور اسحاق علیھم السلام کے لئے انہی الفاظ میں پناہ مانگا کرتے تھے۔اب یہ عربی الفاظ نہ بھی یادرکھیں تو تر جمہ یاد رکھیں۔اَعُوذُ بِكَلِمَتِ اللهِ تَامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَّامَةِ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَوَّامَةٍ میں اللہ کے کامل اور مکمل کلمات کے ذریعے پناہ طلب کرتا ہوں۔شیطان اور موذی جانوروں سے اور ہر نظر بد سے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے متعلق فرماتے ہیں: اول: میں اپنے نفس کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی عظمت اور جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔دوم پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ ان سے قرة العین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔خدام بنیں۔سوم پھر اپنے بچوں کے لئے دُعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے چہارم پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام دُعا مانگتا ہوں۔پنجم پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلے سے وابستہ ہیں۔خواہ ہم ( ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۹) انہیں جانتے ہیں خواہ نہیں جانتے۔“ یہ دُعا کا طریق وہ ہے جو ہمیشہ میں نے خود بھی استعمال کیا ہے اور جہاں تک میری توفیق ہے نام بنام یا اجتماعی طور پر سب کو دعاؤں میں یاد رکھتا ہوں۔اپنوں کے لئے بھی اور غیروں کے لئے بھی ناواقفوں کے لئے بھی دُعا مانگتا ہوں۔آپ بھی اس طریق کو اپنا لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین تربیت کی توفیق عطا ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آخری اقتباس ملفوظات جلدسوم سے لیا گیا ہے۔اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دُعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دُعاؤں سے پر