اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 681
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ΥΛΙ خطاب ۲۶ را گست ۲۰۰۰ء ہیں۔یعنی حضرت امان جان۔اصل بات یہ ہے کہ بیویوں کی ناراضگی کا باعث خاوند کی نفسانیت ہوا کرتی ہے اور اگر ان کو اس بات کا علم ہو کہ ہمارا خاوند صحیح اغراض اور تقویٰ کے اصول پر دوسری بیوی کرنا چاہتا ہے تو پھر وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں۔فساد کی بناء تقومی کی خلاف ورزی پر ہوا کرتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۰ جدید ایڈیشن) اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی احمدی خواتین بھی ہیں جو اپنی سوتنوں سے بے انتہا محبت کا سلوک کرتی ہیں اور وہ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتی ہیں۔بہت دفعہ میں نے ان کو دیکھا ہے بے اختیار دل سے ان کے لئے دعائیں نکلی ہیں اللہ آپ سب کو اس پاک تعلیم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ خاموش دُعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں کیونکہ اب وقت ہو رہا ہے۔(آمین)