اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 665
حضرت خلیفت صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات خطاب ۲۶ اگست ۲۰۰۰ء دین میں عورتوں کے حقوق و فرائض جلسه سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده مورخه ۲۶ /اگست ۲۰۰۰ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: اِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقَنِتِينَ وَالْقَنِتَتِ وَالصَّدِقِيْنَ وَالصَّدِقتِ و الصبِرِينَ وَالصبرتِ وَالْخَشِعِينَ وَالْخَشِعَتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَالصَّابِمِيْنَ وَالظُّمَتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذَّكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّكِرتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (الاحزاب: ۳۶) ترجمہ: یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور بچے مرد اور کچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مر داور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔اللہ نے اُن سب کے لئے مغفرت اور اجر عظیم تیار کئے ہیں۔