اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 664 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 664

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۶۴ خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۰ء ایک روایت مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ عطا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ عطا نے بہت سے صحابہ رضوان اللہ سے یہ واقعہ سنا کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی ایک لونڈی تھی۔جو ان کی بکریاں چرایا کرتی تھی۔عبد اللہ بن رواحہ نے اس کو ایک بکری کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کی۔چنانچہ وہ بکری موٹی تازی ہوگئی۔ایک دن چرواہن بعض اور جانوروں کی دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ ایک بھیڑیے نے آکر اس بکری کو چیر پھاڑ دیا۔عبداللہ بن رواحہ نے اس بکری کو نہ پایا تو اس کے متعلق پوچھا۔چرواہن نے سارا واقعہ بتا دیا۔جس پر انہوں نے چرواہن کو ایک تھپڑ مارا۔گو بعد میں اپنے فعل پر شرمندہ ہوئے اور اس شرمندگی کی حالت میں اس واقعہ کا ذکر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو بڑی اہمیت دی اور فرمایا کہ تم نے ایک مومنہ کے منہ پر تھپڑ مارا ہے؟ اس پر عبداللہ بن رواحہ نے عرض کیا کہ حضور وہ تو حبشن ہے اور جاہل سی عورت ہے اسے دین وغیرہ کا کچھ علم نہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چرواہن کو بلا بھیجا اور اس سے پوچھا اللہ کہاں ہے؟ اس نے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔پھر آپ نے دریافت کیا میں کون ہوں؟ اس نے جواباً کہا اللہ کے رسول۔یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مومنہ ہے اسے آزاد کر دو۔اس پر عبد اللہ بن رواحہ نے اسے آزاد کر دیا۔آخر پر ایک مہلکی پھلکی روایت اب آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو حضرت عائشہ صدیقہ کی ہے ابو دادو میں مروی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں ایک سفر میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔حضور اور حضرت عائشہ صدیقہ نے دوڑ میں مقابلہ کیا۔حضرت عائشہ آگے بڑھ گئیں لیکن اور موقع پر جب وہ کچھ موٹی ہو گئیں تھیں پھر دوڑ میں مقابلہ ہوا۔حضرت عائشہ کہتی ہیں اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے عائشہ اس مقابلہ کا بدلہ اتر گیا۔اس کے بعد فرمایا میں نے گھڑی دیکھی ہے۔میرے خیال میں اب وقت ہو رہا ہے کچھ ایسی نصیحتیں بھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں کو مخاطب کر کے فرمائی ہیں ان کا انشاء اللہ بعد میں جرمنی کے جلسے میں یا کسی اور موقع پر ذکر کر دیا جائے گا۔اب میں آپ سب بہنوں سے درخواست کرتا ہوں اور بچیوں سے بھی کہ دُعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ دونوں جہان کی حسنات آپ کو عطا فرمائے۔آمین