اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 642 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 642

حضرت خلیفتہ اسے الرابع" کے مستورات سے خطابات مسیح ۶۴۲ خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء مرچ کم ہو جائے، میٹھا تیز ہو جائے یا میٹھا کم ہو جائے ، کسی قسم کی بوکھانے میں آنے لگے تو آپ بلا تاخیر فوراً کھانا چھوڑ کر واپس اپنے قصر خلافت میں چلے جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مزاج اس پہلو سے بالکل مختلف تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کبھی بھی کھانے پرشکوہ نہیں کیا بعض دفعہ نہایت ہی بدمزہ پکا ہوا کھانا بھی اتنے شوق سے کھا رہے ہوتے تھے کہ بعض دفعہ حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا سمجھتی تھیں کہ بہت ہی مزے دار کھانا پکا ہے اور جب خود کھا نہیں تھیں تو پھر پتہ چلتا تھا کوئی مزے دار کھانا نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دلداری کی خاطر اور اس وجہ سے کہ آپ کے نفس میں بالکل بھی انانیت کسی قسم کی نہیں تھی ہر قسم کا کھانا بڑے شکر اور صبر کے ساتھ قبول کرتے تھے۔کئی دفعہ میں نے سوچا کہ جب میری خاطر میں کرتے ہیں بچے بھی اور جب آپ لوگ سب بے انتہا خاطریں کرتے ہیں تو مجھے وہ اپنے بچپن کا زمانہ یاد آ جاتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ دیکھو اللہ کی شان کتنی نعمتیں اس نے مجھے عطا کر دیں جن کا میں اہل نہیں تھا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ قناعت کا خزانہ جو ہے یہ کبھی بھی ختم نہیں ہوگا ہمیشہ چلتا رہے گا۔میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس نسخے کو بھی آزما کر دیکھیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ : اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما اس کے بعد میں لجنہ اماء اللہ کا سب سے زیادہ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بہت شکر ادا کرنا چاہتا ہوں۔آپ کی لجنہ کی تربیت بہت اچھی ہو رہی ہے۔عظیم الشان کام کرہی ہیں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اور بہت ہی اچھے طریقے سے آپ کی تربیت کی جارہی ہے صرف مجھ سے یہ بجنات کا شکوہ کیا جاتا ہے،صدر لجنہ کی طرف سے بھی ، بعض دفعہ امیر کی طرف سے بھی ، کہ پردے کی پوری پابندی نہیں کرتیں۔میں تو ان سے کہتا ہوں کہ میں نے تو بہت اچھا پردہ دیکھا ہے انڈونیشین میں بہت اچھی طرح اپنے آپ کو سنبھال کر رکھتی ہیں، سروں کو اچھی طرح لپیٹ کر رکھتی ہیں، چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی پردے کی بہترین تربیت دیتی ہیں۔تو اگر آپ نے پردہ سیکھنا ہے تو اپنے بچوں سے سیکھیں دیکھو کتنی پیاری لگتی ہیں بچیاں سر ڈھانپا ہوا ہے اپنے آپ کو پوری طرح سنبھالا ہوا تو جن کی آپ نے تربیت کی ہے اب وہ آپ کی تربیت کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔آپ اپنی بچیوں سے پردے کے انداز سیکھیں انڈونیشین پر دے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بہت اچھا پردہ ہے لیکن ایک بات میں نے محسوس کی ہے کہ جب چہرہ کھلا رکھ کر باہر جانا ہو اور جسم کو ویسے ہی ڈھانپا ہوسر کو ڈھانپا ہو تو سنگھار سے کام نہیں کرنا۔