اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 571
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷۱ خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء بھی ہے اول تو ان کے لئے بھی ممکن نہیں کہ ہر قسم کی ویڈیوز کو با قاعدہ دیکھ سکیں، ہر قسم کے TV کے پروگرام با قاعدہ دیکھ سکیں ، یہ ان کے لئے ممکن نہیں۔پروگرام آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور ان کی ویڈیو تیار کرنا بھی ہر گھر کی استطاعت نہیں ہے۔ویسے بھی یہ کیسے ممکن ہے کہ ۲۴ گھنٹے جو پروگرام چل رہے ہیں۔۲۴ گھنٹے ہر گھر میں اس کی ویڈیو تیار کی جارہی ہو۔یہ ناممکنات میں سے ہے اور اس کے علاوہ بعض ایسی ضرورتیں بھی ہیں جن کی طرف رات مجھے میرے عزیزوں نے توجہ دلائی۔اردو کلاس کے ذریعہ ہم بچوں کو اردو لکھنا پڑھنا سکھانے کا کام کر رہے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی فائدہ مند ہے مگر صرف ان کے لئے جو باقاعدگی سے کاپی ، پنسل لے کر اس پروگرام کے سامنے بیٹھتے ہیں اور توجہ سے سنتے ہیں۔تو شروع سے آخر تک اردولکھنا پڑھنا سکھتے ہیں۔بہت کم ایسے بچے ہیں جن کو یہ توفیق ملی ہے مگر ہیں۔اس کے نتیجے میں بہت سے ایسے بچے جن کی تدریس کا اور کوئی انتظام ہی نہیں مجھے بڑی مشستہ اردو میں خط لکھنے لگے ہیں اور بتاتے ہیں کہ سوائے اس پروگرام کے ہم نے اردو کا کوئی استاد مقرر نہیں کیا، کسی استاد سے تعلیم حاصل نہیں کی۔لیکن جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے با قاعدگی سے اس پر سنجیدگی سے توجہ دینا کوئی آسان کام نہیں۔چنانچہ یہی ذکر چل رہا تھا کہ اس کا کیا علاج کیا جائے تو میں نے مشورہ دیا کہ مرکزی آڈیو، ویڈیو سے رابطہ کر کے آغاز سے اس کی ویڈیوز منگوائی جائیں اور ماں باپ اپنے سامنے بچوں کو بٹھا کر ، کا پی پنسل پکڑا کر ان کو کہیں کہ توجہ سے سنو۔ہم تمہارا امتحان لیں گے۔جب یہ کام ہو جائے تو ویڈیوز واپس کریں گے تو ہم ان کے پیسے ان کو واپس کر دیں گے۔اس لئے مفت میں یہ کام ہو گا۔اگر باہر کے ممالک ہیں تو صرف ڈاک کا خرچ ہے اور اس کی بھی اکثر جگہ ضرورت نہیں کیونکہ آنے جانے والے آتے جاتے رہتے ہیں ایک مرکزی نظام کے تابع ان ویڈیوز کو جمع کرایا جا سکتا ہے۔آج ہی ایک ملاقات کے دوران ایک احمدی دوست نے ذکر کیا کہ ان کو بعض سہولتیں ہیں جن کے نتیجہ میں وہ بکثرت ویڈیوز جرمنی سے لاتے اور انگلستان سے جرمنی پہنچاتے ہیں۔ایسا مرکزی نظام قائم ہو سکتا ہے جس کا اعلان تمام جماعتوں میں کر دیا جائے اور اس طریق سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت آسانی سے ہمارے بچے اردولکھنا پڑھنا سیکھ لیں گے۔اردو لکھنے پڑھنے کے متعلق میں اس لئے زور دے رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی