اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 559

حضرت خلیفہ اسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۵۹ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء تو بھلا یہ چھوٹا سا ہال آپ کے کام آسکتا تھا۔اتنا سا ہال تو شور مچانے والے بچوں سے ہی بھر جاتا ہے پھر بھی چھوٹا پڑ جاتا ہے تو آپ لوگ ان نتیجوں کو کیوں نہیں دیکھتے نتیجے سے انسان کو اپنی کوشش کا پتہ لگنا چاہئے۔اگر فٹ بال کے میدان میں جتنا مرضی آپ زور لگائیں خوب کھیلیں ادھر سے ادھر فٹ بال کو اٹھا کر اچھالیں مگر گول نہ ہو تو اس کھیل کا کیا فائدہ گول ہو تو فائدہ ہوتا ہے۔آپ کے ہاں گول نہیں ہور ہے رپورٹوں میں یہ دکھایا جارہا ہے اس نے اس کو پاس دیا اس نے پاس دیا اتنا ہنگامہ برپا ہوا بہت مزہ آیا تبلیغ کا آخر پوچھو گول کتنے ہوئے گول تو نہیں ہوئے۔اس رپورٹ کا کیا فائدہ یہ محض ایک دکھاوا ہے کہنے والا کہے گا کہ میں نے دکھاوے کی خاطر نہیں کیا مگر اللہ جانتا ہے۔حقیقت میں دکھاوا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں۔اخلاص کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ اگر پیغام پہنچایا جائے تو یہاں اچھے لوگ بے شمار مل سکتے ہیں۔حکیم اچھے نیک لوگوں سے بھرا پڑا ہے صرف ان کی صحیح تلاش ضروری ہے بعض دفعہ آپ کو یہ دکھائی دے گا کہ بہت سے دہر یہ ہیں جو مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے حالانکہ ان کی دہریت ان کی شرافت ان کے اچھے دماغ کی وجہ سے ہے جو انہوں نے مذہبی لوگوں کے ماحول دیکھے ہیں یہاں اور جو ان کی عقل کہتی ہے کہ خدا کو ایسا ہونا چاہئے ویسا پیغام ان کو نہیں دیا گیا اس لئے وہ اپنی عقل کی وجہ سے دہر یہ ہوئے ہیں۔اور عقل کے ساتھ لاعلمی کی وجہ سے بھی کیونکہ جو خدا ان کو دکھایا گیا وہ سچا خدا ہے ہی نہیں۔جو خدا اسلام کا خدا ہے جسے ملا پیش نہیں کر سکتا جسے آج آپ لوگ پیش کر سکتے ہیں اگر یہ خدا ان کو دیکھایا جائے تو ہر گز ان کو اس خدا کے تصور سے اعتراض نہیں ہوسکتا۔میرا یہ تجربہ پہلے بھی تھا کل کی مجلس میں بھی یہی ہوا کہ ایک نوجوان جو کہہ رہا تھا کہ میں صرف خدا کا قائل ہوں اس کے دل میں جو کچھ بھی مذہب پر اعتراض تھے جب میں نے جواب دیا تو بڑے زور سے سر ہلا کر انہوں نے میرا بتایا کہ میں متفق ہو چکا ہوں بالکل یہی بات درست ہے۔اسی طرح انگلستان میں سوال جواب کی مجالس میں مجھے بہت سے دہریوں سے بھی رابطہ ہوتا ہے لیکن اگر ان کی دہریت دل کی گندگی کی وجہ سے نہ ہوصاف پٹی ہو جس پر کچھ نہ لکھا گیا ہو تو جب ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی ہستی کا علم دیا جاتا ہے جیسا کہ حق ہے تو ضرور تسلیم کرتے ہیں اور بعض بڑے بڑے دانشوران مجالس میں آتے ہیں اور خواہ وہ اتنا خدا تعالیٰ کو مانیں یا نہ مانیں کہ ان کی زندگی کی روش بدل جائے مگر ذہنی طور پر قائل ضرور ہو جاتے ہیں۔پس اس وجہ سے یہ خیال آپ کی راہ میں روک نہ ڈالے کہ لوگ بہت ہی دہر یہ ہیں ان دہریوں میں ہی آپ کو بہت شریف لوگ مل جائیں گے بہت اچھے اچھے سمجھدار عقل والے لوگ ملیں گے۔ان سے ان کی