اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 553
۵۵۳ خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات التفات کے ساتھ رہنا ، زندہ رہنا سیکھیں تو معاشرہ اور ماحول اور اردگرد کے اثرات آپ کو ایک ذرہ بھی مغلوب نہیں کر سکتے۔آپ اس معاشرے میں سر اٹھا کر چلیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت میں۔آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آگے سرجھکا کر چلنے والی ہوں، معاشرے میں سر اُٹھانے والی وہ ہوں گی جو خدا کے حضور سجدہ ریز رہیں گی اور اس صورت میں انشاء اللہ میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ اپنے ماحول کو تبدیل کر سکیں گی۔ورنہ آپکا ما حول آپ پر چڑھائی جاری رکھے گا، آپ کو بے معنی اور بے حقیقت دکھاتا رہے گا لیکن ایک عزم کے ساتھ ایک اعلیٰ ارادے کے ساتھ اگر آپ اس رستے پر قائم رہیں جو رستہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے ہم پر واضح فرمایا۔اے عائشہ ! تمہاری محبت میرے دل میں عروۃ الوثقی کی طرح ہے تمہاری محبت مجھے خدا کی محبت سے ملانے والی ہے اور اس محبت کو میں چھوڑ نہیں سکتا کیونکہ عروۃ الوقتی پر جو ہاتھ ڈالا جائے گا وہ ہاتھ کاٹا تو جاسکتا ہے مگر عروۃ الوثقفی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں کو سن کر اپنے دلوں میں جگہ دینے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ باتیں آپ کے دلوں میں ولولہ پیدا کرنے والی ہوں۔آپ کے لئے مختلف نمونے ابھریں اور ان نمونوں کو آپ وہ اُسوہ بنا لیں جس کو قرآن کریم فرماتا ہے۔لِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَتِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ (البقره:۱۳۹) بس اے احمدی خواتین! خدا تعالیٰ نے ہر ایک کے لئے ایک وِجُهَة مقرر فرمایا ہے ایک نصب العین مقرر فرمایا ہے اے احمدی خواتین ! نصب العین وہ ہے جو میں آپ کے سامنے روشن کر چکا ہوں۔اس نصب العین کی طرف دوڑیں اور ایک دوسرے پر اس نصب العین کی طرف دوڑنے میں سبقت کرنے کی کوشش کریں فَاسْتَبِقُوا الخَیرات نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتی جائیں اللہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں دعا کراتا ہوں آپ سب اس دعا میں شامل ہو جائیں۔باقی با تیں انشاء اللہ آئندہ کسی جلسے میں۔