اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 523
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۲۳ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء غازی، جس کا میں نے کل بھی ذکر کیا تھا، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، ریسرچ کے کاموں میں بہت چھا کام کر رہی ہیں یہاں بیٹھی ہیں ، ان کو خدا نے ملکہ دیا ہے کہ ریسرچ کا جوسلیقہ دنیا میں مسلم ہے ،اس کے مطابق چلتی ہوئی یہ احمدیت پر ریسرچ کر رہی ہیں اور ان کی ایک بہن عصمہ غازی ہیں ان سے بھی میں بہت کام لے رہا ہوں۔ان کی بھی ایک اور بہن جس کا مجھے نام یاد نہیں مگر یہ سارے خدا کے فضل سے، اس تبلیغ اور تحریر اور تقریر کے تو نہیں مگر علمی میدانوں کے غازی ہیں۔ترجمہ کی ٹیم کا جہاں تک تعلق ہے اس کو ہم نے F6 کا نام دیا ہے۔اب یادرکھیں یہ سارے کام آپ نے کرنے ہیں۔میں اس لئے آپ کو بتا رہا ہوں کہ لندن میں کیا کیا چیزیں شروع ہو چکی ہیں۔خراج تحسین بھی ہے اور ایک استدعا بھی ہے کہ وہ علاقے جوان نیکیوں سے خالی ہیں ان کو بھی کوشش کرنی چاہئے کچھ نہ کچھ ان نیکیوں میں آگے قدم بڑھائیں۔اس ٹیم کا نام میں نے (F) ٹیم رکھا ہوا تھا کیونکہ اتفاق سے وہ چھ لڑکیاں جو غیر معمولی طور پر ترجمے میں میرا ہاتھ بٹاتی تھیں ان کے نام (F) سے شروع ہوتے تھے۔ایک ان میں فوزیہ بشیر ہیں۔یہیں کہیں نظر آئیں تھیں مجھے۔ہاں۔اور فوزیہ باجوہ ہیں۔وہ کہاں گئیں؟ بیٹھی ہوئی ہیں فوزیہ؟ غائب ہوگئیں ہیں۔بہر حال، فوزیہ باجوہ بھی بڑی ہمت کے ساتھ ، استقلال کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ متراجم کے کام کر رہی ہیں اور ان کی بھی زبان بہت اچھی ہے۔ایک فوزیہ شاہ ہیں جو ریسرچ ٹیم میں بھی ہیں ، اس میں بھی ہیں۔ان کا نام بھی (F) سے شروع ہوتا ہے۔ایک فریدہ غازی ہیں، جن کا پہلے بھی ذکر گزر چکا ہے ایک فرینہ قریشی ہیں ان کا بھی پہلے ذکر گزر چکا ہے۔ایک فرحانہ قادر ہیں یہ چھ کی چھ ، ہمارے تراجم کے کام میں۔ماشاء اللہ بہت خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور خدا کے فضل سے ، ان کی زبان اچھی ہے اور جو میں ان کو سمجھاتا ہوں کہ یہ ترجمہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ویسا ترجمہ کرنے کی۔پھر ہم سب اکٹھے بیٹھتے ہیں پھر میں ان کو بتاتا ہوں کہ آپ نے حضرت مسیح موعود کی اس تحریر کو سمجھنے میں یہ اور یہ غلطیاں کی ہیں۔چنانچہ ترجمے میں اکثر میرا بھی حصہ شامل ہو جاتا ہے اور اردو انگریزی میں ، دونوں طرح ہم مل کر جو ترجمہ تیار کرتے ہیں، اس ترجمے کو باہر کی دنیا بہت خراج تحسین دے رہی ہے وہ کہتے ہیں بعض کتابوں کی اب ہمیں سمجھ آئی ہے۔ورنہ اس سے پہلے بار ہا پڑھی تھیں لیکن ان کی کچھ سمجھ نہیں آئی تھی۔اللہ نے ان کو چونکہ یہاں کی زبان بچپن سے سکھائی ہے، انہیں انگریزی پر بھی عبور ہے اور اردو پر کسی حد تک میں ان کو سمجھا دیتا ہوں۔وقتی طور پر کچھ نہ کچھ علم رکھتی ہیں۔تو یہ ہماری (F۔Team) ہے۔اور اس