اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 520
حضرت خلیفہ اصبح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۲۰ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء اب میں انگلستان کی طرف آرہا ہوں۔انگلستان کی خواتین ضرور سوچ رہی ہوں گی کہ دور دور جار ہیں اور جس ملک میں جلسہ ہو رہا ہے، اس کا ذکر نہیں۔میرے نزدیک اس نئے دور کا آغاز انگلستان ہی سے ہوا اور یہ ساری نیکیاں جو دنیا میں پھیلی ہیں،اس کی بناء انگلستان نے ڈالی ہے اور انگلستان کی خواتین نے جس طرح خاموش خدمت کی ہے ، اس کی مثال دنیا میں نظر نہیں آتی۔اگر یہ میرا سہارا نہ بنیں تو میں نہیں جانتا کہ کس طرح مجھے کاموں سے نپٹنے کی تو فیق مل سکتی اور بالکل خاموشی سے، اپنی اپنی جگہ کمی ہوئی کام کر رہی ہیں، اور آپ کو پتہ بھی نہیں۔مجھے تقریباً سال میں، دولا کھ خط ملتے ہیں اور ہر روز اگر ربوہ سے آنے والی ڈاک کے خلاصے شامل کر لئے جائیں تو ہر روز تقریباً ایک ہزار کی تعدا د بنتی ہے لیکن میں بھی باہر رہتا ہوں، اس لئے میں ۳ لاکھ کے بجائے دولاکھ کا اندازہ رکھتا ہوں۔یہ سارا کام یہاں کی خواتین نے سرانجام دیا ہے۔پرائیویٹ سیکرٹری کے عملے کا صرف اتنا کام ہے کہ وہ ڈاک بانٹ دیں اور میری ہدایات لجنہ اماءاللہ کی خواتین کو پہنچا دیں کہ اس قسم کے خطوط کا آپ نے خلاصہ بھی نکالنا ہے ، خلاصہ نکالنے کی طرز یہ ہونی چاہئے اور ان خطوط کو جب میں پڑھ لوں تو میری طرف سے اصولی جواب بیان کر دیئے جاتے ہیں کہ اس قسم کے خطوں کا جواب دیا جائے ،اس طرز کے خطوط کو یہ جواب دیا جائے۔یہ سارا کام، اللہ تعالیٰ کے فضل سے لنڈن کی خواتین سرانجام دے رہی ہیں اور چودہ سال ہونے کو آئے لیکن بالکل نہیں تھکیں۔اپنے ساتھ اور بھی خواتین کو شامل کرتی چلی جارہی ہیں اور ان کی ٹیم کی جو سر براہ ہیں ، سارہ رحمن اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے، انہوں نے یہ ساری ٹیم بڑے سلیقے سے بنائی اور پھر اس کو سنبھالا۔دو بچیاں ایسی ہیں جن کے والد قادیان کے ہیں ،ایک امتۃ الرفیق ہیں اور ایک ان کی بہن ان دونوں کا سلیقہ بہت اچھا ہے کام کا۔سینکڑوں خطوں کو پڑھ کر بڑے سلیقے سے ترتیب دیتی ہیں اور ہر قسم کے خط کو الگ الگ کرتی ہے۔ان کی ڈاک دیکھتے ہوئے ، مجھے بالکل فکر کی ضرورت نہیں پڑتی کہ شاید کوئی اہم چیز رہ گئی ہو۔جو اہم چیزوں والے خطوط ہیں ،ان کی لٹیں الگ ہیں ، ان کی قسمیں الگ الگ مقرر کی ہوئی ہیں اور جو صرف دعا کے خطوط ہیں ، اس میں لمبے چوڑے الفاظ کے بعد خلاصہ یہی نکلتا ہے کہ میرے لئے دعا کرو۔وہ ساری دعا اور عمومی دعا کے نیچے وہ List بنادیتی ہیں اور ایک ایک فہرست بعض دفعہ ساڑھے تین تین سوخطوط کا خلاصہ ہوتی ہے اور بالکل تھکتی نہیں۔میرے دل سے بے اختیار ان کے لئے اور ان کی ٹیموں کے لئے ، باقیوں کے لئے دعائیں نکلتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اس پر خوش ہیں۔ایک دفعہ میں نے ان میں سے کسی سے