اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 477 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 477

حضرت خلیفتہ مسح الرابع کے مستورات سے خطابات ۴۷۷ چیز کو دیکھنا، اس کی پرواہ کرنا ، ان کے بس کی بات نہیں رہتی۔خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۶ء جس کو آپ مصیبت سمجھتے ہیں اگر محبت کے نتیجے میں ہو تو مصیبت نہیں اور محبت کے بغیر ہو تو گلی کا کانٹا بھی ایک مصیبت بن جاتا ہے۔ہر وہ کام جو آپ سے کروایا جائے اگر آپ کو پیار نہیں ہے تو دیکھیں کیسی کیسی مصیبت بنتی ہے۔اس کو بیگار کہتے ہیں۔اگر آپ محنت کرتے ہیں اور زیادہ شوق سے وقت دے کر محنت کرتے ہیں تو کسی محبت کی وجہ سے یا اپنے نفس کی محبت ہے، یا اپنے اہل وعیال کی محبت ہے، اُن کی خاطر آپ کو کچھ مل رہا ہے تو آپ محنت کرتے ہیں لیکن وہی محنت اگر بے گار کے طور پر لی جائے اس کا ایک ایک لمحہ عذاب بن جاتا ہے اور اگر آپ کی دل کی محبت نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ آپ محنت کریں تاکہ آپ کا بھلا ہو، آپ کے اہل وعیال کا بھلا ہو تو ایک بات ہے۔بعض دفعہ لوگ ہڑتالیں کرتے ہیں کہ ہم سے صرف آٹھ گھنٹے کام لیا جا رہا ہے ہم سے زائد Over Time نہیں دیا جا رہا۔انگلستان میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اب Over Time نہ دینا تو ایک احسان لگتا ہے آٹھ گھنٹے سختی کا کام اور پھر اس کے بعد دو گھنٹے اور بھی کام کرو لیکن مطالبے یہ ہور ہے ہیں کہ ہمیں Over Time کیوں نہیں دیا۔وجہ یہ ہے کہ Over Time کے پیسے زیادہ ملتے ہیں اور پیسے سے محبت ہے۔تو محبت ہر مشکل آسان کر دیتی ہے۔دو کوڑی کی محبت بھی مشکل آسان کر دیتی ہے۔اللہ کی محبت ہو تو زندگی کے ہر مرض کو آسان کر دیتی ہے۔ہر مشکل سے مشکل مرض کے وقت آپ کے ساتھ رہتی ہے اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ کوئی ماں نہیں جو اپنے بچے کو ہمیشہ گود میں اُٹھائے لئے پھرے مگر خدا کی محبت ایسی ہے کہ گود میں اٹھاتی ہے اور تادم آخر گود میں لئے پھرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثل طفلِ شیر خوار ( در مشین اردو صفحه ۱۲۶) یعنی یہ شعر جب فرمایا تو آپ معمور ہو چکے تھے۔کہتے ہیں ابتداء سے لے کر آج تک میں نے تو یہی دیکھا ہے کہ تیرے ہی سایہ میں دن کٹ رہے ہیں اور آج بھی میں تیری گود میں اس طرح ہوں جیسے ایک دودھ پیتا بچہ ماں کی گود میں ہوتا ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس محبت کی طرف آپ کو بلایا ہے یہ وہی پیغام ہے جو