اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 38
حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۸ خطاب ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۳ء آشتی کی خبر دینے والے احمدی مردو اور عور تو ضرور آگے بڑھو اور دنیا کو اس کی طرف بلاؤ لیکن یا درکھنا کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ جنتیں ساتھ لے کر چلنا۔یہی جنتیں ہیں جو آج دنیا کو امن دیں گی اس جنت کے بغیر گھر گھر میں جہنم بھڑکائی جارہی ہے۔طرح طرح کے مصائب اور دکھ ہیں جس میں انسان مبتلا ہے اور ایک دوسرے کو مبتلا کرتا چلا جارہا ہے۔آج مغربی قوموں کا امن بھی اُٹھ چکا ہے اور مشرقی قوموں کا امن بھی اُٹھ چکا ہے۔آج نہ روس عائلی جنت کی ضمانت دے سکتا ہے نہ امریکہ عائلی جنت کی ضمانت دے سکتا ہے۔وہ ایک ہی ہے اور وہ صرف ایک ہی ہے یعنی میرا آقا اور مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو آج اس معاشرے کی جہنم کو جنت میں تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ احمدی کو اپنی جان نچھاور بھی کرنی پڑے اپنا سب کچھ قربان بھی کرنا پڑے تو تب بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جاری کردہ معاشرے کو دوبارہ زندہ کر دیں گے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔