اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 407 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 407

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۰۷ خطاب ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء میر دہ اور اس کی روح ( جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ سے خطاب فرمودہ ۲۸ / جولائی ۱۹۹۵ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیت کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا (الاحزاب : ۶۰ ) (ترجمہ) اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ دے کہ (جب وہ باہر نکلیں ) اپنی بڑی چادروں کو سروں پر سے گھسیٹ کر اپنے سینوں تک لے آیا کریں یہ امر اس بات کو ممکن بنادیتا ہے کہ وہ پہچانی جائیں اور ان کو تکلیف نہ دی جائے اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قرآن کریم کی سورۃ احزاب کی ساٹھویں آیت جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے یہ انہیں آیات میں سے ایک ہے جن کی اس سے پہلے ابتداء میں تلاوت کی جاچکی ہے اور اس کا تعلق پردے سے ہے۔پردے کا مضمون بار ہا مجھے بیان کرنے کی توفیق ملی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس مضمون کو بیان کرنے اور سمجھا کر ، کھول کر ذہن نشین کرانے کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔احمدیت ایک ایسے دور میں داخل ہورہی ہے جہاں مختلف قوموں اور مختلف معاشروں سے احمدیت کا رابطہ ہو رہا ہے اور مختلف قدریں ہر سمت سے احمدیت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اور احمدیت تمام قدروں پر اثر ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔پس اس طرح بڑے وسیع پیمانے پر دریاؤں کا امتزاج