اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 406
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۴۰۶ خطاب ۲۶ / اگست ۱۹۹۴ء ایک ایسی عورت کو جس کا بھائی شہید ہو چکا تھا اس کا غم برداشت کرنے کی توفیق بخشی۔ایک ایسی ماں کو جس کا بیٹا شہید ہو چکا تھا اس کا غم برداشت کرنے کی توفیق بخشی اور یہ سارے غم محمد رسول اللہ کی محبت کے سامنے بالکل حقیر اور بے معنی ہو کر دکھائی دینے لگے۔پس مشقتوں کے قصے جب آپ سنتی ہیں تو ان سے مرعوب نہ ہوں۔وہ مشقتیں جو خدا کی راہ میں آتی ہیں۔ان کی توفیق بھی خدا سے عطا ہوا کرتی ہے۔اور اس کا راز محبت ہے اگر اللہ سے آپ محبت اپنے دلوں میں پیدا کر دیں گی تو اپنے بچے بھیٹر بکریوں کی طرح دکھائی دیں گے۔ایک مسلمان عورت کے متعلق آتا ہے کہ اس کے سات بچے تھے۔اس نے سات بچوں کو میدان جنگ میں جھونک دیا اور کہا میں ایک کو بھی واپس آتا نہ دیکھوں۔اگر تم میں سے کوئی ایک میدان جنگ چھوڑ کر بھاگا تو میں تمہاری ماں نہیں۔تم ساتوں جاؤ اور خدا کی راہ میں شہید ہو جاؤ۔یہ عقل کی باتیں تو نہیں ہیں۔یہ محبت کے قصے ہیں۔پس محبت ہی ہے جو آپ کو آئندہ قربانیوں کے لئے تیار کرے گی۔اللہ کا پیارا اپنے دلوں میں پیدا کریں، اللہ کے پیار کو اپنے دلوں میں پالیں، اللہ کے پیار کو اپنے دودھ میں اپنے بچوں کو پلائیں ، اور یوں میں ان کو سنائیں۔بچپن سے خدا کے عشاق پیدا کر دیں پھر ہر مصیبت آسان ہی آسان ہے۔دنیا کا کوئی ابتلاء آپ کو ڈرا نہیں سکے گا۔یہ چند واقعات جو آپ نے احمدی ماؤں کی قربانیوں کے سنے ہیں یہ بالکل معمولی اور حقیرسی چیزیں دکھائی دینے لگیں گی۔آپ ان سے بہت بڑھ چڑھ کر خدا کی محبت میں قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو تیار پائیں گی۔اللہ کرے کہ ایسا ہو۔احمدی عورتوں کی نسلوں کے بعد نسلیں خدا کی محبت میں سرشار پیدا ہوتی چلی جائیں اور خدا کی محبت میں سرشار نسلیں پیچھے چھوڑ کر رخصت ہوا کریں۔آمین۔اب میں باقی واقعات کو سر دست چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ وقت کافی ہو چکا ہے اور جو میرا مقصد تھا وہ میں نے کھول کر بیان کر دیا ہے۔ان واقعات کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے، ہماری ذمہ داری ہے اور یہ قرض ہے ان شہیدوں اور ان خدا کی راہ میں تکلیفیں اٹھانے والوں کا ہم پرلیکن اگر ہم اس قرض کو ادا کریں گے اور جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے خدا کی محبت میں سرشار ہو کر اس جذ بہ قربانی کو اپنا لیں گے تو آئندہ نسلوں پر ہم احسان کرنے والے ہوں گے۔ہم ایک ایسی قوم بن جائیں گے جو شہیدوں کی طرح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔اللہ ہمیں ابدالآباد تک زندہ رکھے۔اب آیئے دعا میں شامل ہوجائیں۔