اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 350
حضرت خلیفت آسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۵۰ خطاب اار ستمبر ۱۹۹۳ء والدہ کو پہلے ہو گیا تھا لیکن خدا تعالیٰ ٹائمنگ ایسی کرتا ہے، وقت کو اس طرح ملاتا ہے کہ دُعا کرنے والے کو فوراً اپنی دُعا کا جواب ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اس طرح اس کے دل میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایمان مزید افزائش پاتا ہے بڑھتا اور طاقتور ہوتا ہے۔محترمہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ میاں چراغ دین صاحب مرحوم بہت مستجاب الدعوات خاتون تھیں یعنی ان کی دعائیں بکثرت قبول ہوتی تھیں۔صاحب کشوف ور دیا تھیں۔آپ ایک دفعہ گھر پر اکیلی تھیں دروازہ کھٹکا اور کچھ لوگ جن کے چہرے بہت نورانی تھے گھر کے اندر داخل ہوئے اور آپ کو یہ کہہ کر کہ ہم پھر آئیں گے واپس چلے گئے۔کچھ دیر کے بعد وہ لوگ دوبارہ آئے اور گھر میں داخل ہونے کے بعد مختلف کمروں میں گئے۔ان کے ہر طرف جانے سے روشنی ہی روشنی ہو جاتی تھی آپ انہیں دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں آپ کو گھبرائے ہوئے دیکھ کر انہوں نے تسلی دی کہ فکر نہ کریں اللہ تعالیٰ آپ پر بہت فضل فرمائے گا۔اس کے بعد یہ نورانی چہروں والے وجود غائب ہو گئے۔یہ روایت اس لئے میں نے چینی ہے کہ زینب بی بی صاحبہ کے متعلق یہ قطعی شہادت ہے کہ وہ بہت صاف گو پاک خاتون تھیں اس لئے ان کا یہ تجربہ واقعہ ایسا ہی ہوا ہے اس میں کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔امتہ الرشید فرحت صاحبہ اہلیہ حبیب اللہ خان صاحب مرحوم پارٹیشن کے بعد بدوملہی ضلع سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہوئیں۔اپنے جذبہ خدمت دین کے تحت لجنہ کو منظم کیا۔اجلاسات اور جلسے کروانے لگیں جس کی وجہ سے غیر احمدی ملاؤں کی نظر میں کھٹنے لگیں۔چنانچہ مساجد کے ملاں نے آپ کا نام لے لے کر مسجد میں اعلان کروایا کہ یہ مرزائی عورت اپنے کاموں سے باز آجائے اور ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف نہایت غلیظ زبان استعمال کی اب یہ اس مولوی کا روزمرہ کا دستور بن گیا ہر روز مسجد میں جا کر لاؤڈ سپیکر پر اس کا نام لے لے کر گالیاں دیتا اور لوگوں کو بھڑ کا تا اور ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں بدزبانی کرتا تھا۔کہتی ہیں اس پر میرے دل میں یہ بڑے زور سے خیال پیدا ہوا کہ میں اسے متنبہ کروں۔چنانچہ اپنے بیٹے کی جیب میں جو سات آٹھ سال کا تھا یہ خط اس کے نام بھجوایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خدا نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آپ کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کرے گا اور ایک یہ بھی خبر ہے کہ وہ ابتر ہو کے مریں گے اس لئے میں تمہیں ابتر ہونے سے ڈراتی ہوں۔خدا کا خوف کرو ورنہ تم لا ولد مرجاؤ گے اور خدا کے غضب کا نشان بن جاؤ گے یہ رقعہ پڑھ کر وہ مولوی اور بھی زیادہ بھڑک اُٹھا اور پہلے سے بڑھ کر اس نے