اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 330
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات ۳۳۰ خطاب ۳۱ ؍ جولائی ۱۹۹۳ء کو حاضر ناظر جان کر عرض کرتی ہوں کہ خواب بالکل اسی طرح دیکھا گیا جیسا کہ لکھ رہی ہوں۔غالبا جولائی ۱۹۵۰ء کا مہینہ تھا میں ان دنوں ربوہ میں تھی خواب میں دیکھا کہ حضرت مصلح موعود کی وفات ہو گئی ہے لوگ گفتگو کر رہے ہیں کہ خلیفہ کون ہو فوراً میرے خاوند مولوی محمد منیر صاحب نے ایک پگڑی حضرت صاحبزادہ میاں ناصر احمد صاحب کے سر پر رکھ دی اور سب سے پہلے میرے خاوند نے بیعت کی۔یہ جو رویا ہیں خلافت سے متعلق یہ سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔جو حیرت انگیز صفائی سے پورے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو اس طرح تقویت دیتے ہیں کہ کوئی دانا انسان یہ وہم بھی نہیں کر سکتا کہ یہ خواب و خیال کی دنیا کی باتیں ہیں۔بلکہ سچی رؤیا ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ بعض ایسی حیرت انگیز طور پر پوری ہوتی ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جاتا ہے۔مجھے یاد ہے جب میں بیعت خلافت لے رہا تھا تو اس وقت وہاں شیخو پورہ کا ایک احمدی بھی موجود تھا جس نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں خلیفہ بنا ہوں اور ایک لڑکا پیچھے سے آتا ہے اور میرے سر پر پگڑی رکھ دیتا ہے اور وہ پگڑی حضرت خلیفتہ امیج الثالث کی پگڑی ہے اب کوئی وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔جب بیعت ہو رہی تھی اس وقت اچانک میرے پیچھے سے عزیزم لقمان احمد آئے اور میری ٹوپی اتار کر ، جو ویسے نامناسب ہے کہ آدمی بڑے کی ٹوپی کو خود اتار دے ،حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی پگڑی میرے سر پر رکھ دی اور وہ حیران رہ گیا کہ کس شان اور صفائی کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو پورا فرمایا۔پس یہ ذکر تو بہت ہی وسیع ہے تاہم مختصر آمیں نے چند وہ رؤیا پچی ہیں یا میرے لئے چینی گئی ہیں جو خواتین سے تعلق رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب جو میرے نانا تھے انہوں نے اپنی اہلیہ یعنی میری نانی کے رویا و کشوف کا ذکر کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک رؤیا ہے جس نے خاص طور پر مجھے متاثر کیا وہ اتنا بیمار ہوگئیں تھیں کہ ان کے بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی تھی اور یہ چونکہ خودسول سرجن تھے یہ بیماریوں کو شناخت کرتے تھے پہچانتے تھے کہتے ہیں کہ رات میں اس حال میں سویا کہ میں سمجھتا تھا کہ صبح مُردہ دیکھوں گا اس کی زندگی کے کوئی آثار نہیں۔اس دوران انہوں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں۔وہ رؤیا یوں ہے کہ شفاخانہ کے باہر ایک بڑا خیمہ لگا ہوا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ یہ خیمہ مرزا صاحب قادیانی کا ہے۔کچھ مرد اور کچھ عورتیں ایک طرف بیٹھے ہیں۔مرداندر جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔عورتیں اپنی باری پر ایک ایک کر کے اندر جاتی ہیں آپ اپنی