اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 304
حضرت خلیفہ مسیح الرابعہ کے مستورات سے خطابات ۳۰۴ خطاب ۱۲؍ ستمبر ۱۹۹۲ء زندہ رہے۔یہ جذ بہ فدائیت ہمیشہ قائم و دائم رہے۔اسی میں ہماری لذتیں ہیں اسی میں ہماری بقاء کی ضمانت ہے۔اگر یہ جذبے زندہ رہے تو خدا کی قسم اس جماعت کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکتی۔آپ ہی غالب آئیں گی اور آپ ہی غالب آئیں گی اور آپ ہی غالب آئیں گی۔خدا کر کے کہ ایسا ہی ہو۔آخر پر حضور نے فرمایا اب ہم دعا کریں گے۔سب دعا میں شامل ہو جا ئیں۔اللہ پھر ہمیں دوبارہ بار بار ایسے نیک موقعوں پر اکٹھا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔