اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 258
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۵۸ خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء الله ہیں ان کو بڑھالیں بیدار مغزی کے ساتھ اپنے گھروں میں آنحضرت ﷺ کی ان توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔آخری نتیجہ اس کا یہ نکلے گا کہ اگر آئندہ نسل جہنم کی طرف قدم بڑھانے والی نسل ہو تو حضرت محمد مصطفی عملہ زبان حال سے آپ کو مطعون کر رہے ہوں گے آپ سے شکوہ کر رہے ہونگے کہ اے میری طرف منسوب ہو نیوالی ماؤں ! تم نے اپنے پیچھے جنت نہیں چھوڑی۔تمہارے پاؤں سے جہنم کی لپیٹیں تو نکلیں لیکن جنت کی تسکین بخش ہوا ئیں نہ چلیں اس لئے کیا آپ اس شکوہ کے مقام پر اپنے آپ کو دیکھنا چاہتی ہیں کہ نہیں۔اس کسوٹی کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں تو ہر بات میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مزاج آپکی راہنمائی کرے گا۔اس مزاج میں اپنے آپکو ڈال کر سوچا کریں کہ میرا آقا ومولیٰ اس موقع پر مجھ سے کیا توقع رکھتا ہے۔دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا تھا اور اب مختصراً بیان کروں گا کہ جہاں تک ہندوستان کی لجنات کا تعلق ہے مجھے اس بات سے بہت خوشی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ تمام ہندوستان کی لجنات مسلسل ترقی کی طرف قدم اٹھا رہی ہیں۔اُن کی قیادت بھی بڑی سلکبھی ہوئی اور حلیم قیادت ہے۔ہر طرف برابر نظر ہے اور بغیر شور کے اور بغیر دکھاوے کے مسلسل ٹھوس پروگرام لجنات کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ان کی متحمل طریق پر نگرانی کی جاتی ہے کمزوریوں کی نشاندہی کی جاتی ہیں مگر غصے دلا کر نہیں یا غصے کا اظہار کر کے نہیں خدا کرے کہ آپ کی ہر لجنہ کو ایسی ہی قیادت نصیب ہو اور لجنہ میں کہیں بھی ایسی قیادت نہ ابھرے جو حکم کا طریق اختیار کرے بلکہ محبت اور پیار کے ساتھ سمجھا کر آگے بڑھانا ہی سچی قیادت کا راز ہے۔جہاں تک میں نے لجنہ اماءاللہ ہندوستان کی رپورٹوں کا جائزہ لیا ہے مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے قدم ترقی کی جانب ہے قادیان میں بھی خدا کے فضل سے جو مجلس عاملہ کی ممبرات ہیں مجھے انکی رپورٹیں پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے۔ان کی کاروائیوں کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور خدا کے فضل کے ساتھ مجھے ہر چیز درست، ٹھیک اپنے مقام پر بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔خدا کرے کہ یہ جو غیر معمولی عطا آپ کو خدا کی طرف سے نصیب ہوئی ہے آپ اس کی شکر گزار بننے کی کوشش کریں اور اگر آپ اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ صلاحیت کا شکر ادا کریں گی تو یہ صلاحیت مزید بڑھے گی اور نشو ونما پائے گی۔میں نے مختلف مواقع پر نصیحتیں کیں ہیں۔بعض خاص پروگرام لجنات کو دیئے ہیں۔میں