اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 173 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 173

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۷۳ خطاب ۱۲ را گست ۱۹۸۹ء گناہ سے بچ جائیں گے اور اُن کی عاقبت سنور جائے گی اس لئے عورت کو اپنے تعلقات میں ان باتوں کا بھی خیال کرنا چاہئے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس سادہ سی چھوٹی سی نصیحت میں یہ گہرائی بھی موجود ہے۔عورتوں میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں، مردوں میں بھی کمزوریاں ہوتی ہیں۔۔۔ان کو بیوائیں بنایا گیا ان کے بچوں کو بے حال چھوڑ دیا گیا۔نہایت ہی درد ناک مظالم ہیں جو احمدی عورتوں پر پاکستان میں توڑے جا رہے ہیں مردوں پر بھی توڑے جا رہے ہیں مگر عورتوں کے لئے یہ حالات زیادہ مشکل ہوتے ہیں برداشت کرنا کیونکہ ان کے اندر کمزوری ہے جب مرد شہید ہو جائے تو پیچھے ان کے بچوں کا نگہبان اُن کی پرورش کرنے والا اس طرح نہیں رہتا جس طرح مرد خود کر سکتا ہے۔اگر چہ جماعت اس بارہ میں پورا حساس رکھتی ہے اور حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے کہ احمدی بیوائیوں اور احمدی قیموں کا خیال کیا جائے لیکن یہ ناممکن ہے کہ وہ گھر کا مالک، وہ خاوند جو جُدا ہو چکا ہو، اُس کی جگہ کوئی بھر سکے۔ناممکن ہے۔جذباتی تکلیف تو اپنی جگہ ہے لیکن اس کے علاوہ بچوں کی ضروریات ایسی ہیں جن کو کوئی دوسرا پورا کر ہی نہیں سکتا اس لئے آج کی دُعا میں خصوصیت سے اپنی ان مظلوم بہنوں کو بھی دُعا میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان کے حالات تبدیل کرے اور دنیا بھر میں عورتیں جو دُکھ اُٹھا رہی ہیں اُن پر رحم کی نگاہ فرماتے ہوئے اُن کے دُکھ دور کرے اور بہترین اسلامی معاشرے کو قائم کرنے کی ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔آمین اب دُعا کر لیجئے