اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 126
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء ساتھ اور اب لوگوں کے سامنے مجھے رسوا نہ کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ قرآن کے فہم کی کمی یا کلیہ لاعلمی کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے پاک بندوں پر اعتراض ہوتے ہیں اور حضرت مسیح موعود کو بھی اسی اعتراض کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن بتانا اس وقت یہ مقصود ہے کہ آج دنیا میں جو حضرت مسیح موعود کی شکل میں مسیحیت دوبارہ پیدا ہوئی ہے تو اس میں بھی ایک عورت کا احسان ہے، مریم کا احسان ہے۔اور مریمی حالت دوبارہ پیدا ہوئی تب مسیح پیدا ہوئے۔کتنا عظیم الشان مقام ہے جو عورت کو دیا گیا ہے لیکن لوگ کہتے ہیں کہ جی اسلام میں عورت کا کوئی مقام نہیں۔کوئی منصب نہیں محض لاعلمی اور جہالت ہے۔جہاں تک دیگر علوم کا تعلق ہے اب میں کچھ تفصیلی طو پر قرآن کی تعلیم آپ کے سامنے رکھتا ہوں عورت کی مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے۔میرا پہلے تو یہ ارادہ تھا کہ دنیا کے اکثر بڑے بڑے مذاہب اور معاشروں اور تہذیبوں سے مثالیں لے کر موازنہ کر کے دکھاؤں۔کچھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا پڑتا ہے۔تو سوائے اس کے کہ اشارۃ بعض جگہ میں ذکر کروں میں زیادہ تر محض اسلامی تعلیم کے بیان پر ہی اکتفا کروں گا۔عورت بحیثیت بیٹی اس مضمون پر بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ نگاہ دوڑائیں اور باقی مذاہب کو دیکھیں وہی تین باتیں یہاں بھی دکھائی دیں گی۔یا تو کوئی ذکر ہی نہیں ملے گا بیٹی کا جیسے بیٹی ہوتی ہی نہیں۔یا ذکر ملے گا تو حقوق کی تلفی کے لحاظ سے۔گائے بھینس ، بھیڑ ، بکری کی طرح بیٹی کا ذکر ہوگا اور یا تیسری بات میں نے کیا کہی تھی وہ یاد نہیں رہی۔بہر حال وہ تینوں باتیں جو میں نے شروع میں بیان کی تھی ان کا اطلاق یہاں بھی ہوگا۔فرمایا: إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ عُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ وَ مَنْعَاوَهاتِ وَ وَأْ دَالْبَنَاتِ (صحیح البخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین) اللہ تعالیٰ تم پر ماؤں کی نافرمانی، ادائیگی حقوق سے ہاتھ روکنا اور مال بٹورنا اور لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا حرام کر دیا ہے۔جہاں تک لڑکیوں کو زندہ دفن کرنے کو حرام قرار دینا ہے قرآن کریم میں واضح تعلیم موجود ہے، اسی کی تشریح ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ پرانے وقتوں میں اور آج بھی بعض علاقوں میں ،افریقہ میں بھی اور بعض اور پسماندہ علاقوں میں جہاں ابھی تک نئی دنیا کی روشنی پوری طرح نہیں پہنچی۔عورت سے یہی سلوک ہو رہا ہے۔عورت کو ماں باپ کی ایسی کلیہ ملکیت سمجھا جاتا ہے کہ وہ جو کچھ اس سے کر