اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 116
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطاب 117 خطاب ۳ راپریل ۱۹۸۸ء جائے۔تو پھر یہ اپنی ذمہ وار ہیں خدا کو خود جوابدہ ہیں۔کم سے کم ہم پر بے وجہ کا ایک بوجھ نہیں ہوگا۔کم سے کم جماعت کی بدنامی کا موجب تو نہیں بنیں گی ایسے۔مگر میں اُمید رکھتا ہوں جیسا کہ میں نے محسوس کیا ہے احمدیوں میں بات سن کر قبول کرنے کا بڑا مادہ ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میں سے جن تک یہ آواز پہنچی ہے اللہ کے فضل سے انشاء اللہ وہ اطاعت کی روح آمیز لبیک کہیں گی اور پاک روحانی تبدیلی پیدا کریں گی۔جس کا آغاز اخلاق حسنہ سے ہوا کرتا ہے۔کوئی روحانی ترقی انسان نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے اخلاق اچھے نہ ہوں۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو حسن خلق اختیار کرنے کی توفیق بخشے۔اب ہم دُعا کر لیتے ہیں اس کے بعد میں نے رخصت ہونا ہے۔میں نے کہا تو تھا پانچ دس منٹ لیکن مجھے زیادہ وقت ہو گیا خطاب کرتے کرتے اور پھر انشاء اللہ شام کے اجلاس میں میں دوبارہ آپ کے سامنے حاضر ہوں گا۔اب دُعا کر لیجئے۔۔۔۔۔۔۔آمین