نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 20
سوشل امور پر فرمایا : (النور : ۲۸) اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل مت ہو جب تک ان سے اجازت نہ لو اور داخل ہوتے ہی گھر والوں پر سلام کہو۔(البقرۃ :۱۹۰) اور گھروں میں دروازوں کے راہ سے داخل ہو۔(النساء :۸۷) اور جب تمہیں سلام کہا جائے اس سے بہتر سلام کہو۔(المجادلۃ :۱۲) اور جب تمہیں نشست گاہوں میں کھل جانے کو کہا جائے تو کھل جاؤ۔ (لقمان :۲۰) اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر۔ (البقرۃ:۸۴) اور ماں باپ سے اور رشتہ داروں سے اور یتیموں سے نیک سلوک کر واور لوگوں سے اچھی باتیں کہو اور خوش معاملگی کا برتاؤ کرو۔ترک شر پر فرمایا: (البقرۃ:۱۸۹)آپس میں ایک دوسرے کے مالوں کو ناحق نہ کھاؤ اور حکام تک بواسطہ ان مالوں کے اس لئے نہ پہنچنا کہ کسی طرح لوگوں کا کچھ مال خرد برد کر لو۔(النور:۳۱،۳۲) مومنوں کو کہہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور ا پنی شرمگاہوں کی نگہبانی کریں اور مومن عورتوں سے کہہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی نگہبانی کریں۔ط(بنی اسرائیل:۳۳) اور زنا کے نزدیک نہ جاؤ وہ بہت کھلی بے حیائی اور بری راہ ہے۔