نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 17
اس آزادی پرکھانے میں پابندی یہ بتائی اور انسان کی ناجائز آزادی کو جسے وہ برت کر تباہی کے نتیجوںتک پہنچتا ہے۔اس طرح مقید کیا جیسے فرماتا ہے: (المائدۃ : ۴) حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جس پر اللہ کے غیر کا نام پکارا جائے۔دیکھو اس آیت پر مفصل بیان سوال نمبر۴۴،۴۵کے جواب میں۔یہ تو ہوئیں کھانے کی چیزیں اور پینے میں ہر قسم کے مسکرات اور شراب سے اس طرح منع فرمایا: (المائدۃ :۹۱،۹۲) شراب اور جوأ اور بت اور تقسیم کے تیر شیطانی کام ہیں ان سے بچو تو کہ فلاح پاؤ۔شیطان چاہتا ہے کہ تم میں عداوت اور بغض ڈالے شراب اور جوئے کے ذریعہ اور تم کو روک دے اللہ کے ذکر اور نماز سے پھر کیا تم باز آتے ہو کہ نہیں۔پھر آداب حفظ بنی نوع اور ہر ایک شخص کی بہتری وفلاح اور نوعی حفاظت کے بارے میں فرمایاکہ نکاح کر لو مگر آریہ ورت کے ماتنگی اور دام مارگی ماں سے، بیٹی سے ،بہن سے بھوگ کر لیتے ہیں اور ان کے اصل گرویا چیلے مُزد کی بھی ایسے ہی تھے بلکہ بڑے بڑے ہندو راجہ دو حقیقی بہنیں ایک وقت میں بیاہتے ہیں اس لئے اس ناپاک رسم کی بیخ کنی کے لئے فرمایا: