نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 286
ستیارتھ سملاس نمبر ۶ستیارتھ صفحہ ۲۱۱فقرہ ۵۳۔منّو۷۔۱۹۵،۱۹۶۔دشمن کو چاروںطرف محاصرہ کر کے روک رکھے اوراس کے ملک کو تکلیف پہنچا کر چارہ،خوراک ،پانی اور ہیزم کو تلف وخراب کردیوے۔دشمن کے تالاب ،شہر کی فصیل اور کھائی کو توڑ پھوڑدیوے۔رات کے وقت ان کو خوف دیوے اور فتح پانے کی تجاویز کرے۔او نادان !کیا ناپاک اور بے ایمان اور منکر سے پاک اور ایماندار اور حق کے ماننے والے دلی تعلق پیدا کر سکتے ہیں ؟چیت رامیون۔اگھوریون۔ناستکون سے اب تجھے تعلق ہو سکتا ہے اور کیا سعید و شقی ،برے بھلے ، دیوا سر میں سنگرام (جنگ) چاہئے یا باہم پریم؟ اے سچائی سے دانستہ دشمنی کر نے والے فلاح سے کو سوں بھاگنے والے ! کبھی تو غور سے کام لے کیا یہ تیرے اعتراض کچھ بھی راستی اپنے اندررکھتے ہیں ؟ اور اظہار حق کے لیے ایک اور آیت جو تمہا رے اعتراض کی بیخ کنی کر دے تجھ کو سناتا ہوں۔۔ (الممتحنۃ :۹،۱۰) نہیں روکتا تمہیں اللہ ان لوگوں سے جنہوں نے تم سے دینی لڑائی نہیں کی اور تمہیں گھروں سے نہیں نکالا کہ تم ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ کرو۔بے شک اللہ پیار کرتاہے انصاف کرنے والوں کو۔بلکہ روکتا ہے تم کو ان لوگوں سے جنہوں نے تم سے دینی لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں دشمنوں کی مدد کی کہ تم ان سے دوستی کرو اور جو لوگ ایسوں سے دوستی لگائیں وہ ظالم ہیں۔سوال نمبر ۹۵:کافروں کو جہاں پاؤقتل کر ڈالو یہ تعلیم امن وچین کا کس قدر خون کر نے والی ہے۔