نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 253
۶۹ ۱۹۰۸ء ۴۷۰۰ انطاقیہ مذہبی ۵۱ ۱۸۹۰ء ۱۳۰۰ فصلی الٰہی ۵۳ ۱۸۹۲ء ۱۳۰۰ فصلی ۵۴ ۱۸۹۳ء ۱۳۰۰ بنگلہ ۴ ۱۸۴۳ء ۱۹۰۰ بروسٹہ ۶۱ ۱۹۰۰ء ۱۹۶۰۸۵۳۰۰۰ آریہ سوال نمبر ۸۰۔ذوالقرنین نے یاجوج ماجوج کو ا ٓ ہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا۔الجواب۔آ ہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا۔یہ ایسا سیا ہ جھوٹ ہے جیسے تمہارا دل سیاہ اور دماغ سیاہ ہے اور تمہارا یہ نیا چنا ہوا مذہب تاریک ہے جس میں حق و حقیقت اور روحانی تعلیم کا نام ونشان نہیں۔ذوالقرنین کی حقیقت تو ہم نے سوال نمبر۷۹میں لکھ دی ہے اور تمہارے جھوٹ کا جواب یہ ہے لعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ہاں یاجوج وماجوج اور دیوار کا تذکرہ ضروری ہے سوسنو!مقدمہ تاریخ ابن خلدون میں جہاں اقلیم چہارم کا حال لکھا ہے وہاں لکھاہے کہ اس اقلیم کا دسواں حصہ جھیل قوقیاتک ہے اور اسی پہاڑ کو جھیل یاجوج ماجوج کہتے ہیں آخر کہا ہے کہ یہ تمام ترکوںکی شاخیں ہیں۔صفحہ نمبر۶۰ ابن خلدون۔پھر اقلیم خامس میں لکھا ہے کہ اس کا نواں جزوارض یاجوج وماجوج ہے اور اسی اقلیم کی جزو عاشر میں کہا ہے اور اس کی جزو عاشر میں ارض یاجوج ہے صفحہ ۶۵۔پھر اقلیم ششم کابیان کرتے ہوئے صفحہ نمبر۶۷میں لکھاہے اور اسی اقلیم کی دسویں جزو میں بلاد ماجوج ہے پھر اقلیم ہفتم کے بیان میں کہا ہے کہ جبل قوقیا یہاں بھی ہے اور اس کی مشرق میںتمام ارض یاجوج ہے۔اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج بڑی بڑی شمالی بلاد میں پھیلی ہوئی قوم ہے۔بائبل کی کتاب حزقیل کے باب ۳۸میں ہے اور میں ماجوج پر اور ان پر جو جزیروں میں بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں ایک آ گ بھیجوں گا