نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 231
معنی رکھتا ہے اگر مخلوق کا فعل اسے کہا جائے گا تو ضرور ہے کہ مخلوق ضعیف کی شان اور حیثیت کے لائق ہو گا اس سے سمجھ لو کہ ایک ناتواں انسان مسیح کی گھڑت اور خلق کیسی ہو گی وہ مٹی تھی اور مٹی ہی رہتی تھی زندہ حیوان نہ تھی۔سوال نمبر ۶۹۔یہود نے نہ عیسیٰ کومارا اور نہ پھانسی دیابلکہ وہ اڑ گئے اور ان کی جنس ومشابہت کا مارا گیا۔چالیس پچاس کوس اوپر سانس کس طرح لے سکتے ہیں۔الجواب۔یہود نے نہ عیسیٰ کو مارا اور نہ پھانسی دیا بلکہ وہ اپنی طبعی موت سے مرگئے۔اڑ گئے جس لفظ کا ترجمہ ہو سکتا ہے وہ لفظ نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں۔قرآن شریف کو سنو وہ کہتا ہے۔(المائدۃ :۷۶) مسیح ابن مریم رسول تھا اور اس سے پہلے اس جنس کے رسول سب مرگئے۔اس آیت میں قد خلت کا لفظ ایسا صاف ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے جانشین اول نے اس لفظ سے استدلال فرما کر تمام ان صحابہ کرام کو جن کووفات میں تامل ہوا تھا اپنے نبی کے وفات کا قائل کر دیا۔چنانچہ وہ آیت جس میں ویسا ہی قدخلت موجود ہے یہ ہے۔(آل عمران :۱۴۵) محمد ایک رسول ہے اس سے پہلے رسول مر چکے ہیں کیا کوئی شخص ان دونوں آیتوں میں لفظ قد خلت کو یکساں دیکھ کر جس کا ترجمہ ہے۔’مرچکے‘‘۔حضرت مسیح اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی وفات میں فرق اور شک کر سکتا ہے؟ قرآن کریم کے نزدیک گزشتہ نبیوں کے حالات سربستہ کے حل کے لئے ہمارے نبی کریم کی زندگی کے واقعات کلید ہیں پھر حضرت مسیح کے حق میں فرمایا ہے۔(آل عمران :۶۰) ہم نے ایک جگہ کن کے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ یہ بعد الموت حالت سے تعلق رکھتا ہے۔دیکھو سوال کن نمبر ۱۵ اور فرمایا: