نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 228 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 228

مارے جاتے ہیں۔مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر (آل عمران :۱۸۴)اور(البقرۃ :۹۲)میںہے مگر یہ مقاتلہ ومقابلہ کرنے والے ناکام ونامرا د مرتے ہیں اورمامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر ومنصور اورکامیاب ہوکر دنیا سے جاتے ہیں۔کیا تم نے نہیں سنا(المائدۃ :۴) کی آواز کس نے سنی؟ کیا اس بد انجام نے جو ویدوں کا ترجمہ بھی کامل نہ کر سکا اور جو کیا اس میںبھی پنڈت لوگوںکا تصرف و دخل شامل ہو گیا جس کے باعث وہ ترجمہ بے اعتبار ہے اور تم کو آگاہی نہیں۔ (النصر :۲،۳)کی وحی کسی کو ہوئی ؟ حزب اللہ ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور حزب الشیطان ہمیشہ خائب وخاسر مرتا ہے۔یہی بات تو ہے جس پر ہمارا امام اور ہم خوشیاںمناتے ہیں۔لیکھرام کو آگ لگی اورجل کر کباب ہو گیا اور اس کا مخالف اب تک عیش وآرام میںہے۔اس کے لئے اس کے گھر میںباغ ہے اور چشمے جاری ہیں۔خدا خود سوز دآں کرمے دنی را کہ ہست از کینہ دارانِ محمد سوال نمبر ۶۶۔موسیٰ ایک خدا رسیدہ شخص سے ملنے گئے پتہ یہ کہ جہاں بھونی مچھلی زندہ ہو کر پانی میںچلی جائے وہاں پر ہے۔الجواب۔بھونی مچھلی کا پتہ قرآن میں نہیں اور نہ احادیث صحیحہ میں اور نہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بھونی مچھلی زندہ ہو جائے اس قصہ میں تین واقعات کا ذکر ہے جو خود موسیٰ علیہ السلام کے کاموں کے قریب قریب تھے۔قرآن کریم میں ہے۔(الکھف :۶۲) جب وہ ملنے کے موقعہ پر پہنچے مچھلی