نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 923 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 923

بڑھا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے ابرہہ اور اس کے لشکر کو ہی نہیں بلکہ اس قوت کو ہی کچل دیا جو اس کے پیچھے کام کر رہی تھی۔اصحاب الفیل سے نجاشی کی حکومت مراد ہے۔ہاتھی عرب میں نہیں ہوتا تھا بلکہ حبشہ سے آتا تھا۔پس اصحاب الفیل سے مراد بھی حبشہ کی حکومت ہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس حکومت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْبِ الْفِيلِ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم نے اصحاب الفیل سے کیا کیا اور کس طرح ہم نے حبشہ کی حکومت کو ہی عرب سے مٹا دیا۔گویا ہم نے صرف ابرہہ اور اس کے لشکر کو ہی شکست نہیں دی بلکہ عرب سے حبشہ کی حکومت ہی مٹا دی تا کہ اس کی طرف سے بار بار حملہ کا خطرہ نہ رہے۔اس سورۃ میں در حقیقت آخری زمانہ کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے اور مسلمانوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ علی ایم کی پیدائش سے بھی پہلے عیسائی دنیا نے آپ کے دین کو روکنے اور اس کی ترقی کے امکانات کو مسدود کرنے کی کوشش کی تھی۔چنانچہ جب وہ علامات انہیں نظر آئیں جن سے یہ نتیجہ نکلتا تھا کہ نبی عربی دنیا میں پیدا ہونے والا ہے تو انہوں نے خانہ کعبہ کا رخ کیا تا کہ عرب جس نقطہ مرکزی پر جمع ہو سکتے ہوں اسے توڑ دیا جائے اور وہ موعود جس کا عرب میں شدت کے ساتھ انتظار کیا جارہا تھا اس کے راستہ میں روکیں پیدا ہو جائیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ علیم کی آمد کے احترام اور آپ کے اعزاز میں خانہ کعبہ کو گرنے نہیں دیا۔اللہ تعالیٰ اس نشان کا ذکر کرتے ہوئے ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ پھر ایک زمانہ میں عیسائی دنیا محمد رسول اللہ علیم کی طاقت اور آپ کی قوت کو مٹانے کی کوشش کرے گی اور تسلی دیتا ہے کہ تمہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔جس خدا نے محمد رسول الله صل الا لیلی کے پیدا ہونے سے بھی پہلے آپ کا ادب اور احترام کیا تھا اس خدا کے متعلق کون یہ خیال بھی کر سکتا ہے کہ وہ آپ کی پیدائش کے بعد، آپ کے دعوی نبوت کے بعد، آپ 923